شوپیان میںانتخابی ڈیوٹی پر ماموربس پر جنگجوئوں کا حملہ

کوئی جانی نقصان نہیں ،ڈرائیور بال بال بچ گیا 

شوپیان میںانتخابی ڈیوٹی پر ماموربس پر جنگجوئوں کا حملہ
شوپیان۵،اپریل ؍کے این ایس ؍          شوپیان میں ترکہ وانگام علاقے میں گزشتہ رات دیر گئے پولینگ سے متعلق سامان لے جانے والے ایک بس پر حملہ کیا ۔اس دوران اگر چہ حملہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ گاڑی کا ڈرئیوربال بال بچ گیا تاہم علاقے میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں گولیوں کی گن گرج سے زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے میں جمعرات رات کو تقریباً10 بجے کے قریب علاقے میں گزر رہی ایک بس زیر نمبر JKO2 K 7311 پر نا معلوم بندوق برداروں نے حملہ کیا جس دوران گاڑی کا ڈرائیور بال بال بچ گیا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایا رات کے دس بجے کے قریب علاقے میں زوردار فائرنگ ہوئی ہے جس دوران علاقے میں خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا جبکہ لوگ فائرنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے دریافت کر رہے تھے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا شوپیان  ضلع کے ترکہ وانگام علاقے میں گذشتہ رات دس بجے گولیاں چلائی تاہم اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے انہوں نے بتایایہ بس جموں سے انتخابات کیلئے ضروری ساز و سامان لیکر آئی تھی۔خیال رہے ریاست جموںکشمیر پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ11اپریل کو منعقد ہورہا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.