راجوری میںکنٹرول لائن پر زوردار فائرنگ

میاں بیوی زخمی اسپتال منتقل،آبادی پریشان

راجوری میںکنٹرول لائن پر زوردار فائرنگ

راجوری٦،اپریل ؍کے این ایس ؍ جموں کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند و پاک افواج کی جانب سے فائرنگ کے تازہ واقعے میں میاں بیوی سمیت2افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج و معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ادھر علاقے میں روز روز کی گن گرج سے آبادی زبردست خوف و دہشت میں مبتلا ہو کر طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری کے جوری کے کلال علاقے میں نوشیرا سیکٹر میںکنٹرول لائن پرجمعہ اورسنیچر کیدرمیانی شب کے دوران ہندوستانی اور پاکستانی افواج کے درمیان گولہ ھاری کا شدید تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں اس پار سے داغاگیا یاک شل کلال نامی گائوں میں رہائش پزیر سنجو کمار نامی ایک شہری کے مکان کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں سنجو کمار اور انکی اہلیہ ریتا کماری بری طرح زخمی ہوئی ہے ۔ اس دوران دونوں کو زخمی ہونے کے فوراً بعد پولیس نے دوران شب ہی دونوں کو نوشیرا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اْن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میں کئی ہفتوں سے جاری شلنگ کے نتیجے میں لوگ زبردست مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ادھر سرحدی تناو کے باعث یہاں رہائش پزیر لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔خیال رہے ہندوستان کی جانب سے بالا کوٹ میں ائیر سٹرائیک کے بعد سرحدی تناو میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں لوگ ترک سکونت پر مجبور ہو رہے ہیں جبکہ اس مدت کے دوران درجنوں افراد آر پار کی فائرنگ میں لقمہ اجل بن گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.