xشوپیاں٦،اپریل ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے شوپیان کے مضافاتی علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلہ ہوا جس میں2مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں ۔ اس دوران علاقے میںفورسز اور نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔ ادھر انتظامیہ نے علاقے میں جھڑپ کے ساتھ ساتھ امن قانون کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا ۔ پولیس نے بتایا دونوں جنگجو حزب المجاہدین سے وابستہ تھے جن میں ایک نے حال ہی میں جنگجوئوں کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ علاقے میں شام دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری تھی ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق فوج سی آر پی ایف اور ایس او جی نے سنیچر کے روز بعد دوپہر مصدقہ اطلاع ملنے کے شوپیان کے مضافاتی علاقیر گژھ نامی گائوں کے نذیک جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔اس دوران نذدیکی باغات میںچھپے جنگجوئوں نے فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کی جس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس کچھ منٹون تک جا ری رہا ہے ادھر گائوں میں جھڑپ کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے جھڑپ کی جگہ کی طرف پیش قدمی کر کے فورسز پر پتھراو کیا ہے جس دوران علاقے میںپر تشدد جھڑپیں ہوئی جبکہ فورسز نے نوجوانوں کو جھڑپ کی جگہ سے دور رکھنے کے لئے آنسوں گیس کے کئی گولے داغے انہیں منتشر کر لیا۔ادھر جھڑپ کی جگہ سے بعد میں پولیس نے 2جنگجوئوں کی نعشیں برآمد کر لی ہے پولیس زرائع نے جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت راہل رشید شیخ ساکن ننر گاندر بل جس نے 3اپریل کو ہی جنگجوئوں کے صف میں شمولیت اختیار کی تھی۔جبکہ دوسرے جنگجوئوں کی شناخت بلال احمد ساکن کی گام شوپیان کے طور کی ہے جو دونوں حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے ۔ادھرانتطامیہ نے جھڑپ کے فوراً بعد علاقے میں امن وقانون کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے انٹر نیٹ سروس کو معطل کر دیا ہے ۔آخری اطلات ملنے تک علاقے میںعلاقے میں تلاشی کاروائی اور محاصرہ جاری تھا۔
شوپیان میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر تصادم
شوپیان میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر تصادم