فوج کو خصوصی اختیارات کو کالعدم کیا جائیگا / عمر

محبوبہ نے میرواعظ کے خلاف این آئی اے کا جال بچھایا

فوج کو خصوصی اختیارات کو کالعدم کیا جائیگا / عمر

سرینگر٦،اپریل ؍کے این ایس ؍ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر،میر واعظ عمر فاروق کے خلاف این آئے کا جال بچھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاست میں فوج کو حاصل خصوصی اختیارات کو کالعدم کرنے کا عزم دہرایا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کے خلاف محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار میں ہی سال2017میں این آئی کا جال بچھایا گیا۔کپوارہ میں انتکابی جلسے سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اینآئی ائے نے میرواعظ کے خلاف2017میںکیس درج کیا،اور وہ ہی میرواعظ عمر فاروق کو این آئی ائے کی طرف سے نوٹسیں اجراء کرنے کیلئے تنہا ذمہ دار ہے۔ جموں کشمیر میں فوج کا حاصل خصوصی اختیارات والے قانون افسپا کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح اروناچل پردیشن سے اس کو ہٹا لیاگیا،اسی طرز پر جموں کشمیر مین بھی ہتایا جائے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اشیاء و خدمات(جسی ایس ٹی‘ کے نفاذ سے دفعہ370کو نقصان پہنچا،جبکہ انہوں نے محبوبہ مفتی کو چلینج کیا کہ وہ یہ ثابت کریں کہ نیشنل کانفرنس نے کھبی اس طرح کے قانون کو ریاست میں رسائی دی،جس نے کھبی اور کئی بھی دفعہ370کو نقصان پہنچایا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.