سوپور٦،اپریل ؍کے این ایس ؍ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں نا معلوم بندوق برداروں نے چھٹی پر گھر آنے والے ایک فوجی اہلکار پر گھر کے نذدیک گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا ۔اس دوران پولیس نے اہلکار کو فوری طور نازک حالت میں اسپتال منتقل کر کے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور علاقے کے وار پورہ میں چھٹی پر گھر آئے ایک فوجی اہلکار محمد رفیق یتو پرسنیچر کی شام ساڑے پانچ بجے کے قریب گولی مار کر انہیں شدید زخمی کر دیا ۔اسا دوران اہلکار کو فوری طور اسپتال منتقل کر کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ ذارئع نے بتایا یتو فوج کے جیک لائی ونگ میں بطور سپاہی کام کرتا ہے اورآج چھٹی پر گھر آیا تھا۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایاجنگجوئوں نے مزکورہ اہلکار پر نذدیک سے گولی چلائی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ۔انہوں نے بتایا اہلکار کو علاقج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ ادھر واقعے کے بعد فوج سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔
سوپور میںچھٹی پرگھر آئے فوجی اہلکار پر جنگجوئوںکا حملہ
نازک حالت میں اسپتال منتقل ، حملہ آوروں کی تلاش تیز