کانگریس کی جانب سے جنوبی کشمیر میںمتعدد انتخابی ریلیاں منعقد

پارٹی یکساں ترقی اورریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کے لئے وعدہ بند:غلام احمد میر

کانگریس کی جانب سے جنوبی کشمیر میںمتعدد انتخابی ریلیاں منعقد

سرینگر٦،اپریل ؍کے این ایس ؍ کانگریس کی جانب سے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میںانتخابی ریلیاں منعقد کی جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران ،کارکنان اور وکروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے اس دوران پردیش کانگریس کے ریاستی صدراور پارلیمانی نشست اننت ناگ غلام احمد میر نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی ریاست کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کی وعدہ بند ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق کاپردیش کانگریس (جے کے پی سی سی )کی جانب سے سنیچر کے روز جنوبی کشمیر کے وائی،کے پورہ ،اور ڈورو علاقوں میںکئی انتخابی ریلیاں منعقد کی ہے جس دوران ریلیوں میںعام لوگوں ،پارٹی لیدران و کارکنان کی ایک بڑی تعداد شرکت کی ہے اس دوران ریلیوں کو پارٹی کے ریاستی صدر اور پارلیمانی نشست اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ اپنا قیمتی کانگریس پارٹی کے حق میں دیں ۔انہوں عوام کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ریاست کے تینوں خطوں کی یکسان ترقی اورریاست جموں کشمیرکی خصوصی پوزیشن کے دفاع کی وعدہ بند ہیںاس دوران جے اے میر نے یہاں موجود لوگوں سے اپیل کی ہے ۔انہوں نے عوام سے مظالب ہو کر کہا کانگریس پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے جو ملک کی ایک کرنے کے ساتھ ساتھ سیکولر انداز میں رکھنا چاہتی ہے ۔جے اے میر نے جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات سیکولر پارٹی کو مظبوط بنانے کاایک اہم موقعہ ہے ۔اس لئے اپنا اپنا ووٹ کانگریس امید وار کے حق میں ہی ڈالیں۔جموں کشمیر اور لداخکی یکسان ترقی کے ساتھ ساتھ فرقہ پرست جماعت کو یہاں سے ہرایا جا سکے تاکہ ملک اور ریاست کو تقسیم نہ کیا جا سکے ۔میر نے لوگوں نے آنے والے انتخابات میں ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ووٹوں کی سیاست کے ذریعے سے تقسیم کرنے کے تاک میں ہیں غلام محمد میر نے یہاں موجود لوگوں سے اپیل کی ہے کہ پی ڈی پی کو آنے والے پارلیمانی انتخاب میں آپ میں پی ڈی پی کو شکست دو ۔نبقول ان کے یہی جماعت ریاست خاص کر جنوبی کشمیر کی تباہی کی زمہدار ہیں۔انہوں نے بتایا آج جو عوام میں غم گصہ اور خوف کا ماحول ہے اس کے لئے بھی مزکورہ جماعت ہی زمہدار ہیں اس لئے انہیں آنے والے انتخابات میں شکت دیکر کانگریس کو اپنے قیمتی ووٹ کی مدد سے اپنی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔اس دوران ریلیوں سے متعدد لیڈران اور پارٹی وکران نے بھی خطاب کیا ۔جن میں سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ ،ہلال احمد شاہ ، فاروق احمدبٹ ،بلاک اور ضلع صدرو نے بھی تقریر لر کے شرکت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.