شہر کی خستہ حال سڑکیں تجارت و معیشت پرکاری ضرب

نا قابل سفر سڑکوں سے تجارتی سرگرمیاں محدود:کے ٹی ایم ایف

شہر کی خستہ حال سڑکیں تجارت و معیشت پرکاری ضرب

سرینگر۷،اپریل ؍کے این ایس ؍ سرینگر میں سڑکوں کی ناگفتہ حالت کو عام شہریوں اور تجارت پیشہ افراد کیلئے ناسور قرار دیتے ہوئے تجارتی پلیٹ فارم نے انتظامیہ سے سڑکوں کی مرمت اور انہیں قابل عبور و مرور بنانے کا مطالبہ کیا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد صادق بقال نے کہا کہ سرینگر میں ان خستہ سڑکوں سے مسافروں اور عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں میں گڑھے پڑ چکے ہیں،اور انکی مرمت کیلئے بھی کارگر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سڑکوں کو خستہ حالی میں چھوڑ دیا گیا ہے،اور ان سڑکوں پر سفر سے تلخ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ حاجی محمد صادق بقال نے کہا کہ سیاحتی مقامات اور اسپتالوں کی طرف جانے والی سڑکوں کی حالت بھی بہتر نہیں ہیں،جس کے نتیجے میں جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،وہی براہ راست وادی بالخصوص شہر کی معیشت اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہے۔ کشمیر ٹریڈرس ایند مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ بٹہ مالو سے قمرواری،سرائے بالا سے لالچوک،ڈلگیٹ سے خانیار سے ڈلگیٹ،لالچوک سے صورہ اور حضرت بل،صنعت نگر سے رنگریٹ،حول سے بژھ پورہ کے علاوہ شہر خاص کی بیشتر سڑکوں کا حال یہی ہیں،اور متعلقہ محکمہ و گورنر انتظامیہ ان سڑکوں کی مرمت اور تجدید کیلئے موثر اقدامات اٹھانے میں ناکامیاب ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے قلب میں میں لالچوک،جہانگیر چوک،رام باغ،بٹہ مالو،رنگریٹ،فلائی آوار روڑ،ٹی آر سی،ریڈیو کشمیر،رام منشی باغ،سونہ وار،جی پی پنتھ اسپتال،بٹوارہ،راولپورہ،مہجور نگر اور دیگر علاقوں میں سڑکوں میں گڑھے پڑ چکے ہیں،جو عام لوگوں کیلئے باعث پریشانی کا سامنا پیدا کر رہے ہیں۔ حاجی محمد صادق بقال نے کہا کہ انتظامیہ کی عدم سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قمرواری سے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ تک جانی والی سڑک اس قدر خستہ ہے،کہ مریضوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف رابطہ سڑکیں ،بلکہ سرینگر جموں شاہراہ بھی پانپور،پانتھہ چوک،اقبال کالونی اور جی پی پنتھ اسپتال کے نزدیک بہٹ خراب ہیں،جس کے نتیجے میں ٹریفک جام سے جہاں مسافرو ں کا وقت ضائع ہوتا ہے،وہی براہ راست تجارت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔بقال نے کہا کہ کسی بھی ریاست یا معیشت میں اضافہ کا درامدر براہ راست سب سے زیادہ بہتر سڑکوں اور متبال سڑکوں پر ہاتا ہیں،تاہم وادی میں اس کا سخت فقدان ہیں۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وادی بالخصوص شہر سرینگر میں سڑکوں کی تجدید اور مرمت کا سلسلہ شروع کیا جائے،تاکہ مریضوں اور تاجروں کے علاوہ عام لوگوں کو بھی اس مشکل ترین صورتحال سے نجات مل سکیں۔ بقال نے کہا کہ ایک طرف ناگفتہ بیان سڑکوں کے حال نے جہاں تجارتی سرگرمیوں کو محدود کیا ہے،وہی دوسری طرف شاہراہ پر ہفتے میں دو دنوں تک شہری ٹریفک کے نقل و حمل پر پابندی نے رہی سہی کسر پوری کی،اور معیشت پر ضرب لگایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.