شوپیان اور گاندربل میں جاں بحق جنگجوئوںکی یاد میں مکمل ہڑتال

معمولات متاثر ،سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب،تعزیت پرسی جاری

شوپیان اور گاندربل میں جاں بحق جنگجوئوںکی یاد میں مکمل ہڑتال

شوپیان، گاندربل۷،اپریل ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے امام صاحب شوپیان میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں وسطی ضلع گاندر بل اور پہاڑی ضلع شوپیان میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر رہی جس دوران علاقے میں تمام دکانیں اور کارباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے بھی ٹرانسپورٹ غائب رہا۔ ادھر دونوں علاقوں میںسخت ہڑتال کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو مہلوک جنگجوئوں کے گھر تعزیت پرسی کے لئے جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے امام صاحب شوپیان میں سنیچر کی شام فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی میں جاں بحق 2مقامی حزب المجاہدین جنگجوئوں بلال احمد بٹ ولد حبیب اللہ ساکن کیگام اور راہل رشید شیخ ساکن نونر گاندر بل کی یاد میں اتوار کو دونوں اضلاع میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران دونوں علاقوں میں تمام کار باری ادارے بند رہنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں کارباری سرگرمیاں ٹھپ رہی جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔اس دوران علاقے میںلوگوں کی ایک بڑی تعداد کو پیدل ،موٹر سائیکلوں اور نجی گاڑیوں میں سوار ہو کر سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت پرسی کے لئے جا رہے تھے ۔ خیال رہے شوپیان کے مام صاحب علاقے میں سنیچر کے روز فورسز اور جنگجو کے درمیان گولیوں کا شدید تبدالہ ہونے کے بعد ایک خون ریز تصادم آرائی شروع ہوئی جس میں دونوں جنگجوئوں جاں بحق ہوئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق راہل رشید بی ٹیک طالب علم تھا اور دو سال پہلے اس نے تعلیم مکمل کی تھی۔اس نے میوات ہریانہ کے ایک کالج سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ 3اپریل کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا اور 5اپریل کو اسکے گھر والوں نے پولیس میں گمشد گی رپوٹ درج کی ہے اور7اپریل کو مزکورہ نوجوان جھڑپ میں جاں بحق ہونے کے بعد اسکی لاش ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.