سرینگر۱۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کیساتھ ساتھ جموں میں فورسز اہلکاروں کو پولنگ بوتھوں پر تعینات کردیا گیا ہے اور اُمید ہے کہ آج کا دن پرامن اور خوشگوار ماحول میں گزرے گا اوررائے دہندگان پولنگ مراکز کا رخ کرتے ہوئے اپنی حق رائے دہی کا آزادانہ طور پراستعمال کریں گے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کیساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے متعلق تیام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے دوران شمالی کشمیر کے 5 پولیس ڈسٹرکٹ جبکہ جموں کے4پولیس ڈسٹرکٹ میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے پولیس نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو پرامن طور پر منعقد کرانے کے لیے پولیس اور نیم فورسز اہلکاروں کو قبل از وقت ہی اپنے اپنے مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا پولنگ مراکز پر فورسز اہلکاروں کی تعینات بدھوار کی شام تک اختتام پذیر ہوگی۔ امن و قانون کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ پولیس اور نیم فورسز دستوں نے انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قائم و دائم رکھنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات اُٹھائے ہیں۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایس پیز اور آرمڈ پولیس کمانڈنٹس ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں تمام حالات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ ہم اُمید کرتے ہیں آج کا دن پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگا اور رائے دہند گان پولنگ مراکز کا رخ کرتے ہوئے اپنی حق رائے دہی کا آزادانہ طور پر استعمال کریں گے۔
لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ
پولیس کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل: ڈی جی پی