محکمہ اُمورصارفین کو ناپ تول محکمہ میں ضم کرنے کا معاملہ

سرینگر میں محکمہ کے ملازمین اور ڈیلران کا زوردار احتجاج

محکمہ اُمورصارفین کو ناپ تول محکمہ میں ضم کرنے کا معاملہ

سرینگر۱۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ سرینگر میں محکمہ امور صارفین سے وابستہ سینکڑوں ملازمین نے سرکار کی جانب سے محکمہ کے انفورس ونگ کو الگ کر کے محکمہ ناپ تول محکمے میں ضمکرنے کرنے کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔اس دوران احتجاج میں شامل لوگوں نے متعلقہ محکمے سے حکم نامے کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے دھمکی دی اگر فیصلے کو منسوخ نہیں کیا گیا توہ ریاست گیر تالہ بند ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ امور صارفین کے سینکڑوںملازمین،ڈیلران اور محنت کشوں نے سرینگر میں سی اے پی ڈی ائمپلائزایسو سی ایشن کشمیرکے بینر تلے صدراعجاز احمد خان کی قیادت میں محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز کی انفورس ونگ کو الگ کر کیاسے محکمہ ناپ تول کے ساتھ منسلک کرنے کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔اس دوران احتجا میں شامل لوگ فیصلے کو واپس کرو کے زوردار نعرے بلند کر رہے تھے انہوں نے سرکار سے فیصلے کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا بصورے دیگر وہ تالہ بند ہڑتال شروع کریں گے جس کی تمام تر زمہ داریاں متعلقہ محکمے پر عائد کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.