نریندر مودی تقسیمی سیاست میں ما ہر : جی اے میر

جذبات کے ساتھ کھیلنے پر لوگوں نے پی ڈی پی کو باہر پھینکا

نریندر مودی تقسیمی سیاست میں ما ہر : جی اے میر

سرینگر١٢، اپریل ؍کے این ایس ؍ نریندر مودی تقسیم سیاست میںیقین رکھتے ہیںاس لئے ان کے دور اقتدار میںملک کا سیکولر نظام زبردست خطرے میں تھا جنہوںنے اقتدار کے لئے لوگوں کو مذاہب کے نام پر تقسیم کرنے کی زبردست کوششیں کی ہیں جبکہ ریاست جموں کشمیر میںلوگوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے پر لوگوں نے پیپلز ڈیموک ریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کو باہر پھینک دیا ، ان باتوں کا اظہار پردیش کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے بتایاپارلیمانی انتخابات لوگوں کے پاس فرقہ پرست عناصر کو ریاست سے باہر دھکیلنے کے لئے اہم موقعہ تھا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق پردیش کانگریس کے ریاستی صدراور پارلیمانی نشت اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کا سیکولر نظام مودی جیسے وزیر عظم کے دور کے دوران خطرے میں تھا انہوں نے بتایا مودی تقسیمی سیاست میں یقین رکھتے تھے جس کے باعث ملک ایک سیکولر نظام کے حوالے سے لوگوں میںز؎بردست تشویش تھا اس دوران میر نے بتایا کہ پی ڈی پی کو لوگوں نے ان کے جذبات کے ساتھ کھیلنے پر لوگوں نے ہار کا راستہ دکھایا ہے۔غلام میر نے اپنی انتخابی ریلی میںموجود لوگوں سے اپیل کی ہے اگر آپ کانگریس کا اپنا ووٹ دیں گے تو ملک کا سیکولر نظام مضبوط ہاتھوں سیکولر ہاتھوں میںرہے گا۔ میر جنوبی کشمیر کے کھنہ بل علاقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے رتھے اس دوران میر نے بتایا نرندر مودی نے کرسی پر بھرا جمان رہنے کے ساتھ ساتھ اقتدار کے خاطر لوگوں کو تقسیم کرتے رہے جبکہ اقلیتوں کے حقوق سلب کئے گئے اور لوگوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا ہے ؎۔انہوں نے بتایااب وقت تبدیل ہوا ہے اور لوگوں نے مودی سرکار کے کرتوت دیکھ کر بی جے پی مخالف ووٹ ملک میں ڈالے ہیں۔انہوں نے اس ام ید کا اظہار کیا ہے کہ راہل گاندھی بھاری مارجن سے ان انتخابات میں جیت درج کریگا۔میر نے بتایا ہم ملک کی یکجہتی اور بھائی چارے کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کی یکسان ترقی کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے بتایا ایسا ملک میں صرف ملک کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی کاندریس ہی کر سکتی ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی کشمیر میں آنے والے پارلیمانی انتخاب میں اپنے قیمتی ووٹ سے انہیں کامیاب بنائیں۔ ریلی میں گلزار احمد وانی،غلام محی الدئن بٹ،نذیر گنائی،محی الدین شبنم،بشیر احمد پہلوان،غلام حسن ڈار،چودھری حمید،مشتاق احمد ،ظفر سلاتی کے علاوہ باقی لوگوں نے خطاب کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.