چند روز کی خاموشی کے بعد کنٹرول لائن پرپھرگن گرج شروع

پونچھ میںہند،پاک افواج کے مابین فائرنگ2خواتین سمیت3زخمی

سرینگر١٢، اپریل ؍کے این ایس ؍ سرحد پر چند روز کی خاموشی کے بعد ضلع پونچھ کے ساوجاں سیکٹرمیںہند و پاک افواج کے درمیاں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میںعلاقے میں 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ۔جبکہ زبردست فائرنگ اور شلنگ کے نتیجے میںپوری علاقے میں شدیدخوف دہشت کاماحول پیدا ہوا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق صوبہ جموں کے پونچھ ساوجیاں علاقے میںجمعہ کے صبح ساڑے ٓاٹھ بجے کے قریب ہند پاک افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بلا ااشتعال شدید فائرنگ کی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے نتیجے میںپورے علاقے میںسخت خوف و دہشت کا ماحول پیداہواجبکہ لوگ گھروں میں فائرنگ کے نتیجے میں سہم کو کر رہ گئے۔اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا دن بھر جاری رہنے والی اس فائرنگ میں سوجیاں علاقے سے تعلق رکھنے والے 3افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں پولیس نے زخمی افراد کی شناخت شبینہ اختر دختر ممتاز احمد ،تنویرہ بیگم دختر عبد الشید اور محمد اسحاق نور محمد بری طرح زخمی ہوئے ہیں جن کو علاج معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ادھردفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صبح ساڑھے آٹھ بجے ساوجیان سیکٹر میںفائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی شروع کی جس دوران بھارتی افواج نے پاکستانی فائرنگ کا جواب دیا۔اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں اور ماٹر شکوں کا شدید تبادلہ ہوا جبکہ دونوں اطراف سے وقفے وقفے سے آخری اطلاعات ملنے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔خیال رہے گزشتہ ڈید ماہ سے سرحدی تناو میں شدید اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ؎؎ایک درجن سے زیادہ انسانیں جانیں تلف اور اسی تعداد می لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.