نیشنل کانفرنس کا رام نومی کے موقع پرہندو برادری کو مبارکباد

نیشنل کانفرنس کا رام نومی کے موقع پرہندو برادری کو مبارکباد

سرینگر۱۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رام نومی کے تہوار کے موقعہ پر ہندو برادری خاص کر کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مذاہب انسانی بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور آپسی محبت کو مستحکم بنانے کی راہیں دکھا تی ہیں۔نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ہماری ریاست فرقہ وارانہ ، بھائی چارے کی ایک زندہ علامت ہے اور ایسے مواقعے منانے سے اہلِ ریاست کے بھائی چارے کے رشتوں کو اور زیادہ تقویت ملتی ہے۔ صدر صوبہ جموں دیوندر سنگھ رانا نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ مذہبی تہوار انسانیت، اخوت، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔لیڈران نے کہا کہ خطہ کشمیر صدیوں سے بھائی چارے ، مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک اور ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کا اقتدار آنے سے مذہبی رواداری کو زبردست زک پہنچایا جارہا ہے جو کسی بھی صورت میں ہندوستان کی آزادی اور اس کی سالمیت کے لئے نقصان دہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.