سرینگر۱۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ صدرِ جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عبداللہ نے ڈھاکہ بنگلہ دیش کے میڈیکل کالج میں فوت ہوئی دیالگام اننت ناگ کی ایم بی بی ایس طالبہ قرت العین کی جسد خاکی کو فوری طور گھر لانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ہے کشمیر نیوز سروسّ( کے این ایس ) مطابق صدرِ جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عبداللہ نے ڈھاکہ بنگلہ دیش کے میڈیکل کالج میں فوت ہوئی دیالگام اننت ناگ کی ایم بی بی ایس طالبہ قرت العین کی جسد خاکی کو فوری طور گھر لانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس بارے میں فوری اقدامات اُٹھانے کی تاکید کی ۔ انہوں نے وزیر موصوف پر زور دیا کہ والدین کے منشاء کے مطابق فوت ہوئی بچی کو بغیر وقت ضائع کئے ہی گھر واپس بھیجا جایا۔ شسما سوراج نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے کہا کہ ہم بنگلہ دیش حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی مکمل کوشش کی جائیگی کہ طالبہ کی جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی یہاں لایا جائے گا۔ دونوں لیڈران مرحومہ کے سوگوران خصوصاً والدین کیساتھ دلی تعزیت کی اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے بھی دعا کی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا شسما سوراج سے رابطہ
بنگلہ دیش میں فوت ہوئی کشمیری طالبہ کی جسدخاکی فوری گھر لانے کی اپیل