سرینگر۱۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں قائم سب ڈسٹرکٹ اسپتال اور ٹراما اسپتال میں طبی عملے کی قلت کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس دوران ڈائر یکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر کنزس ڈولما نے یقین دلایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد عملے کو تعینات کیا جا ئے گا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹین علاقے میں قائم سب ڈسٹرکٹ اسپتال اور ٹراما اسپتال مین مختلف امراض کے8معالجین ترقی،تبدیل یا مستعفی ہوئے ہیں جس کے نتیجے مں دونوں اداروں میںطبی عملے کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے جس کے نتجے میں علاقے کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے نمائندے کو بتایا ادارے میں ڈاکتروں کے تبدیلی کے بعد اب لوگ مجبوراً سرینگر یا دیگر اسپتالوں کا رخ کر رتے ہیں جس دوران وہ زبردست مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔اس دوران کشمیر نیوز سورس کے نمائندے بٹ لطیف نے مسئلے کو ناظم صحت کشمیر کی نوٹس میں لایہا تو انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد عملے کو تعینات کیا جائے گا۔‘‘
ایس ڈی ایچ پٹن اور ٹراما اسپتال میں طبی عملے کی قلت
انتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد طبی عملے کو تعینات کیا جائے گا؛ناظم صحت