بھیڑ بکریوں سے بھری 18 ٹرکیں پانچ رو زسے ادھم پو ر میں روک دی گئیں

خانہ بدوش کنبے بھاری نقصان سے دو چار ،گورنر ستیہ پال ملک سے مداخلت کی اپیل

بھیڑ بکریوں سے بھری 18 ٹرکیں پانچ رو زسے ادھم پو ر میں روک دی گئیں

سرینگر۱۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ سرینگر جموں شاہرہ پر خانہ بدوشوں کو گاڑیوں میں مال مویشی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہ لے جانے دیا گیا ہے جس دوران پولیس نے ادھم پور میں گزشتہ5روز سے مال و مویشیوں سے بھری 18 گاڑیوں کو ادھم پور سے آگے نہیں جانے دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مزکورہ خانہ بدوش طبقہ زبردست نقصان سے دوچار ہوئے ہیں ۔ اس طبقے کے باقی لوگوں کے ساتھ ساتھ گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین پسوال نے گورنر ستیہ مال ملک سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کی تاکہ پسماندہ طبقے کومذید نقصان سے دوچار نہ ہونا پڑے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق سرینگر جموںشاہرہ پر خانہ بدوشوں کو مال مویشیوں سے بھری ٹرکوں کو گزشتہ5روز سیادھم پور علاقے میں روکنے کے نتیجے میںطبقے کے لوگوں کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ ا۔اس دوران محمد سلیمان نامی ایک خانہ بدوش نے کے این ایس کو فون پر بتایا خانہ بدوشوں کی مال سے بھری18گاڑیاں جموں سے وادی کی طرف جارہے تھے جس دوران پولیس نے تمام گاڑیوں کوادھم پور کے مقام پر روک کر کسی بھی گاڑی کو آگے نہیں جانے دیا اور مزکورہ گاڑیوں میں موجود بھیڑ بکریوں کی ایک بڑی تعداد جن میں زیادہ تر بچے بھوک کی وجہ سے مر گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہم ہر سال اسی طر گاڑیوں میں اپنا مال ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے تھے تاہم اس سال پہلی بار ہمیں ایسا نہیں کرنے دیا جا تا ہے اس دوران جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین پسوال نے واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف سرکار لوگوں کے آبادی کی باتیں کر رہی ہے دوسری جانب غربات کو لوگوں کو نقصان سے دوچار کیا گیا ہے ۔ادھر پورے طبقے نے گورنر ستیہ پال ملک سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.