پی ڈی پی نے ٹاسک فورس ، اخوان کو ختم اور بند راستوں کو کھول کر کار کرد گی ثابت کی : محبوبہ مفتی

جموں و کشمیرمسئلے کے حل کے حوالے سے پی ڈی پی کے پاس روڑمیپ موجود

پی ڈی پی نے ٹاسک فورس ، اخوان کو ختم اور بند راستوں کو کھول کر کار کرد گی ثابت کی : محبوبہ مفتی

بڈگام۱۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرپرست اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے پہلے ہی ریاست میں ظلم تشدد ، اخوان اور ٹاسک فورس کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ دہائیوں سے بند پڑے راستوں کو کھولنے کے علاوہ ہند پاک کے درمیان بہتر رشتے قائم کرنے میںاہم رول ادا کر کے اپنی کار کرد گی ثابت کر دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی کے پاس جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل کے حوالے سے ایک بہتر روڑ میپ موجود ہے ۔ عمران خان کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کے بارے میں جو خیال عمران خان کو ہے ویسا ہی کہ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کا بھی تھا کہ مودی کے پاس ایک بڑا منڈیٹ ہے جس کی مدد سے وہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل کریں گے ۔ انہوں نے کہا اسی خیال کو سوچ کرپی ڈی پی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ایجنڈا ٓف الائنس تیار کر کے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی تاہم بعد میںمزکورہ پارٹی نے ان تمام باتوں سے راہ فرار اختیار کر کے اس حساس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی ٰاور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ پی ڈی پی نے ریاست جموںمیں ظلم تشدد،اخوان ، ٹاسک فورس اور اخوان دور کو بند کرنے پوٹا جیسے کالے قوانین کے ساتھ ساتھ دہائیوں سے بند پڑے راستوں کو کھولنے کے علاوہ ہند پاک کے درمیان بہتر رشتے قائم کرنے میںاہم رول ادا کر کے اپنی کار کرد گی ثابت کر دی ہے انہوں نے بتایا پی ڈی پی نے جو کام جو کام کیا وہ کوئی بھی دھائیوں سے نہیں کر سکا ہے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا پی ڈی پی نے ریاست میں پوٹاجیسا کالے قانون کو ختم کر کے برسوں سے بند پڑی سرینگر مظفر آباد شاہراہ ،مغل روڑ کو کھول دیا ہے انہوں نے بتایا جب لوگوں کو تاسک فور اور اخوان کے حوالے سے زبردست تنگ طلب کیا جا تا تھا جس کو پی ڈی پی نے ختم کر کے اپنی کار کرد گی ثابت کر دیا ہے ۔محبوبہ مفتی نے بتایا انہوں نے ہند و پاک کے درمیان بہتر رشتوں کے حوالے سے کوشش کر کے بات چیت کا راستہ صاف کیا ہے انہوں نے بتایا پی ڈی پی ایک ایسی واحد جماعت ہے جس کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے سابق وزیر اعلی مرحوم مفتی محمد سعید کا نظریہ ہے جس کی مدد سے جموں کشمیر کو اس مصیبت سے نکالا جائے جاسکے گا۔ انہوں نے کہا ملک کے لوگ خاص کر مسلمان نہیں چاہتے ہیں کہ ملک میں دوبارہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نہیں آنی چاہے۔پاکستان کے وزیر عظم عمران خان کے حالیہ بیان پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ عمران خان کو بھی مفتی محمد سعید جیسا خیال ہے کہ مودی کے پس ایک بڑا منڈیٹ ہے جس مسئلہ کشمیر کو حل کرسکتا ہے تاہم انہوں نے کہا مودی ایسا کرنے میں ناکام رہا ہے پی ڈی پی صدر نے کہا انہوں نے بھی اسی بات کو مد نظر رکھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ حکومت بنائی تھی لیکن بد قسمتی سے بعد میں بی جے پی ایجنڈا آف الائنس سے فرار ہوئی جس کے نتیجے میں سرکار گر گئی ہے ۔وہ واہتھورہ بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بار کر رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.