کشتواڑ میں ملی ٹنسی کااحیائے نوناممکن

فوج ،فورسزاورپولیس کی مشترکہ حکمت عملی :جنرل سنگھ

کشتواڑ میں ملی ٹنسی کااحیائے نوناممکن

کشتواڑ۱۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ فوج نے سنیچرکویہ واضح کردیاکہ کشتواڑ ضلع بشمول وادی چناب میں ملی ٹنسی کودوبارہ سراُٹھانے یاقدم جمانے کاموقعہ نہیں دیاجائیگا۔کشمیرنیوزسروس(کے این ایس)کے مطابق فوج کی 16کورکے سربراہ لیفٹننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے یوم راجوری کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کشتواڑ ضلع میں حالیہ کچھ ماہ کے دوران ملی ٹنسی کے واقعات رونماہونابدقسمتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ جموں کے کسی بھی ضلع میں ملی ٹنسی سے جڑی کوئی بھی سرگرمی کاوقوع پذیرہوناکوئی اچھی بات نہیں کیونکہ صوبہ جموں کے بیشتراضلاع اورعلاقے ایسی سرگرمیوں کے حوالے سے پاک رہے ہیں ۔تاہم ضلع کشتواڑمیں گزشتہ کچھ مہینوں میں کچھ ایسی سرگرمیاں ہوئی ہیں جن کی مختلف سطحوں پرتحقیقات اورچھان بین عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ ایسے واقعات یاحملوں میں شامل یاملوث عناصر کوجلد سے جلدقانون کے دائرے میں لایاجاسکے ۔لیفٹنٹ جنرل پرم جیت سنگھ کاکہناتھاکہ ضلع کشتواڑ میں جنگجوئیت کودوبارہ پنپنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اورنہ اس ضلع میں ملی ٹنسی کااحیائے نوہونے دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ضلع کشتواڑ اوراسکے نواحی اضلاع وعلاقوں میں آئندہ ایسی سرگرمیوں کی مکمل روکتھام کیلئے فوج ،فورسز،پولیس اوردیگرسلامتی ایجنسیوں نے باہمی صلاح مشورے سے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کی ہے ۔فوج کی سولوہویں کمان کے جی ائوسی لیفٹنٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے نامہ نگاروں کوبتایاکہ میں اسبات کی یقین دہانی کراتاہوں کہ ضلع کشتواڑ میں ملی ٹنسی کودوبارہ پائوں جمانے یاملی ٹنسی کااحیائے نونہیں ہونے دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے کسی بھی علاقے میں بدامنی اورتشددکوپھیلانے کے پاکستانی عزائم کوکسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیاجائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.