خسوصی پازیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہ کن ثابت ہوگی : عمران نبی ڈار

کولگام میں انتخابی ریلیاں بر آمد ، جسٹس حسنین مسعودی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل

خسوصی پازیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہ کن ثابت ہوگی : عمران نبی ڈار

سرینگر۱۵، اپریل ؍کے این ایس ؍ 35اے اور 370کی دفعات کیساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں اورحکومت ہند کو ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہئے جس سے آگ کے شعلے بھڑکنے کا احتمال ہو۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس صوبائی ترجمان اور انچارج کانسچونسی عمران نبی ڈار نے حلقہ انتخاب چنائو مہم کے دوران ورکرس کنونشن اور متعدد میٹنگوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے نامزد اُمیدوار جسٹس حسنین مسعود بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ دفعہ35اے اور دفعہ370کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن قائم و دائم رہنی چاہئے ، نیشنل کانفرنس ریاست کو حاصل خصوصی مراعات کے تحفظ کیلئے ہر وقت کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ لوگوں سے نیشنل کانفرنس اُمیدوار جسٹس حسنین مسعودی کے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے عمران نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات ملک میں فرقہ پرستوں اور سیکولر طاقتوں کے درمیان جنگ ہے۔ وادی میں پی ڈی پی اور پی سی بھاجپا جماعتوں کی پراسکیوں کی حیثیت سے کا م کررہی ہیں، ان دونوں جماعتوں کی اب کوئی بھی اعتباریت نہیں رہی ہے کیونکہ ان دونوںجماعتوں کی بنیاد جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے ، ریاست خصوصی وادی میں جو کچھ ہورہاہے اس کیلئے ان دونوں جماعتوں نے بھاجپا کو راہداری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہئے کیونکہ کشمیری قوم ان دونوں جماعتوں کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریگی اور ان دونوں جماعتوں کو عوام نے رد کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ہی کشمیر دشمن جماعتوں کے پیروں تلے زمین نکل جائیگی۔ این سی لیڈر نے کہا کہ جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفاع کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئی ہے اور ہماری جماعت نے پارلیمانی انتخابات کیلئے کشمیر کے تینوں نشستوں سے سب سے بہترین اُمیدوار کھڑے کئے ہیں،جو کشمیریوں کے حق میں بات کرنے کے اہل ہیں اور جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو بلند کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.