سرینگر۱۵، اپریل ؍کے این ایس ؍ وسطی ضلع گاندبل کے گگن گیر کا 10 کلو میٹر لمبا سونہ مرگ روڑ کو ساڑھے چار ماہ تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لئے کھول دیا گیا ، جس دوران حکام نے سیاحوں اور سیاحوں سے بھری گاڑیوں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا ۔ اس دوران مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے روڑ کھلنے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر کے قدرتی حسن سے مالا مال سونا مرگ تک جانے ولا 10کلومیٹر لمبے روڑ کو حکام نے ساڑے چار ماہ تک مکمل بند رہنے کے بعداتوار کے روز ٹریفک کی آمد رفت کے لئے کھول دیا ہے اس دوران گگن گیر سے مختلف قسم کی گاڑیوں میں سوار مقامی اور غیر ریاستی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں سے سونامرگ کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔ اس دوران ایس ڈی ایم کنگن مذکورہ روڑ کھلنے کی تصدیق کرتے ہوئیے بتایاکہ روڑ کھلنے کے ساتھ ہی سونا مرگ میں بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔خیال رہے مزکورہ روڑ گزشتہ سال ماہ دسمبر میں گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند کیا گیا تھا ۔سونا مرگ وادی کے سیاستی مقامات میں سے ایک ہے جہاںہر سال لاکھوں کی تعداد میں مقامی ،ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کیاچھی خاصی آمدنی حاصل کر رہے ہیں تاہم گزشتہ کئی لوں سے وادی میں خراب حالات کی وجہ سے بہت کم لوگ وادی وارد ہوئے تاہم امسال مقامی لوگوںکافی سیاح آنے کی امید ہے۔
چار ماہ سے بند سونہ مرگ روڑ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
مال اور سیاحوں سے بھری گاڑیاںعلاقے کی طرف روانہ