راجوری۱۵، اپریل ؍کے این ایس ؍ راجوری میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ کی ہے ، جس کے نتیجے میں یہاں زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔ تاہم دو طرفہ فائرنگ کے واقعے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبہ جموں کے راجوری علاقے کے نوشیرا سیکٹرمیںسوموارکو کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں علاقے میں زبردست افراد تفری اور خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ۔دفاعی ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی عمل میں لاتے ہوئے بھارتی ٹھکانوں پر فائرنگ کی جس بھارتی فورسز بھر پورجواب دے رہی ہیں۔خیال رہے ہند پاکافواج کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے حالات بہت خراب ہیںجس دوران وقفے وقفے کی فائرنگ سے ایک درج کے قریب افرادلقمہ اجل جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جس میں فورسز اہلکار بھی شامل ہیں ۔
راجوری میںکنٹرول لائن پرپھر گولہ باری
ہند پاک افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ