سرینگر۱۵، اپریل ؍کے این ایس ؍ قومی تحقیقاتی ایجنسی ’این آئی اے‘نے بزرگ مزاحمتی لیڈرسیدعلی گیلانی کے فرزندسیدنعیم گیلانی کوفنڈنگ معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں دوسری نوٹس ارسال کرتے ہوئے 22،اپریل بروزسوموارکوصبح ساڑھے10بجے پیش ہونے کی ہدایت دی ۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس ) کومعلوم ہواکہ گزشتہ دنوں حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کی نئی دہلی میں مسلسل تین روزتک پوچھ تاچھ کئے جانے کے بعدقومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے حریت(گ) چیئرمین سیدعلی گیلانی کے بڑے بیٹے سیدنعیم گیلانی کوایک اورنوٹس کے ذریعے یہ ہدایت دی ہے کہ وہ فنڈنگ معاملے کی تحقیقات کے حوالے کی جارہی پوچھ تاچھ کیلئے اگلے ہفتے کے پہلے دن یعنی22اپریل کواین آئی اے کے نئی دہلی میں قائم ہیڈکوارٹریامرکزی دفترمیں بذات خود پیش ہوجائیں ۔بتایاجاتاہے کہ یہ نوٹس نعیم گیلانی کواین آئی اے کے ایس پی ہیڈکوارٹرنئی دہلی کے ذریعے سیدعلی گیلانی کے فرزندکوارسال کی گئی ہے۔خیال رہے اسے پہلے این آئی اے نے گزشتہ دنوں نعیم گیلانی کوایک نوٹس بھیج کر9اپریل کونئی دہلی میں قائم این آئی اے ہیڈکوارٹرمیں پیش ہونے کوکہاگیاتھالیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پرنعیم گیلانی این آئی اے کے سامنے پیش ہونے کیلئے نئی دہلی نہیں گئے ۔
نعیم گیلانی کوNIAکی دوسری نوٹس
22،اپریل کوصبح ساڑھے10بجے پیش ہونے کی ہدایت