سرینگر۱۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ پونچھ رائولاکوٹ پوئنٹ سے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت منگل کو دو ہفتوں کی معطلی کے بعد بحال ہوا ، جس دوران 70 مال بردار گاڑیاں آر پار گئیں ۔ ادھرتجارت کی بحالی سے تاجر برادری نے اطمینان کی سانس لی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق پونچھ رائولاکوٹ پوئنٹ سے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت منگل کو دو ہفتوں کی معطلی بحال ہواجس دوران70مال بردار گاڑیاں آر پارگئیںاس دوران تجارت بحال کرنے پر تاجر برداری نے اطمنان کا اظہار کیا ہے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ تجارت دو ہفتے قبل معطل ہوا تھا جس کو آج دوبارہب دو ہفتے بعد بحال ہوئی اور دونوں طرف کی70مال بردار گاڑیوں نے کنٹرول لائن پار کی۔خیال رہے کنٹرول لائن پر تجارت بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولیوں اور مارٹر شیلنگ کے تبادلے کے بعد یکم اپریل کو بند ہوئی تھی۔ادھر اس کراس ایل او سی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین اور بی ایس ایف اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت24دیگر زخمی ہوئے تھے۔علاقے میں پونچھ پوئنٹ (چکندا باغ)سے گذشتہ روز مسافر بس سروس بحال ہوئی تھی جبکہ آج آر پار تجارت بحال ہوگئی۔اس دوران مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ تجارت پیشہ افراد نے خوشی کا اظہار کیا ۔
پونچھ ،رائو لاکوٹ کراس ایل او سی ٹریڈ بحال
منگل کو 70 مال بردار ٹرکیں آر پار گئیں