12,90,318ووٹران کے لئے 1716، مائیگرنٹ ووٹران کیلئے26 پولنگ سٹیشن قائم
سرینگر۱۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ ریاست جموں کشمیرکے سرینگر اور ادھمپور پارلیمانی نشستوں کے لئے انتخابی مہم منگل کی شام اختام پزیر ہوئی ۔ اس دوران اس نشست کے لئے9امیداور اقسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا سر سرینگر کی نشست 12,90,318ووٹران پر مشتمل ہے جن کیلئے 1716پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جبکہ مائیگرنٹ ووٹران کیلئے جموں ، اْدھمپور اور نئی دلی میں 26 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ریاست جموں کشمیر میںپارلیمانیانتخاب ے دوسری مرحلے اور پارلیمانی نشست سرینگراور ادھم پور کے لئے نتخابی مہم منگل کے روز اختتام زیر ہوئی ہے ۔اس دوران دستیاب اعداد شمار کے مطابق سرینگر نشست کے لئے کل 9امیداقسمت آزامائی کے لئے میدان میں اترے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا سرینگر میں صرف نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبد اللہ ہی مہم چلاتے ہوئے زیادہ نظر آئے جو لوک سبھا میں چوتھی بار پہنچنے کیلئے پارٹی کی ٹکٹ پر چنائو لڑ رہے ہیں اور جنہیں بظاہر کسی سخت مقابلے کا سامن نہیں ہے۔جہاں ان کے مد مقابلہ پی ڈی پی کے آغا محسن،پیپلز کانفرنس کے عرفان انصاری اور بھاجپا کے خالد جہانگیر کو ملاکر9امیدوار ہیں۔نمائندے کے مطابق سرینگر ضلع میں کل ملاکر46چناوی ریلیاںمنعقد ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر کی نشست 12,90,318ووٹران پر مشتمل ہے جن کیلئے 1716پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔جبکہ مائیگرنٹ ووٹران کیلئے جموں، اْدھمپور اور نئی دلی میں 26پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔سرینگراور اْدھمپور کی سیٹوں کیلئے جمعرات کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔
سرینگر اور اْدھمپور کی پارلیمانی نشستوں کیلئے انتخاب لیکشن مہم کی مدت اختتام پزیر
9امیدوارقسمت آزامائی کے لئے میدان میں