محبوبہ کی ا ظہار فکر مندی ، عمر نے سابق وزیر اعلیٰ کا فکر کرنے پر شکریہ ادا کیا
ترال۱۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ ترال میںجنگجوئوں نے نیشنل کانفرنس کے لیڈر کے گھر پر انتخابات کے حوالے سے بلائی گئی ایک اہم میٹنگ کے دوران ہتھ گولہ پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ سڑک پھٹ گیا ۔ اس دوران اگر چہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے اندر بلائی گئی میٹنگ میں کھلبلی مچ جانے کے علاوہ پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔ پولیس نے بتایا محمد اشرف بٹ کے گھر میںپارلیمانی نشست اننت ناگ کے امیدوار جسٹس (ریٹائرڈ حسنین مسعودی کی صدار میںایک اہم میٹنگ چل رہی تھی جس دوران یہ حملہ ہوا ۔ فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے ۔ ادھر پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے حملے کے فوراً بعد اپنے ایک ٹویٹ میں واقعے سخت فکر مندی کا اظہار کیا ۔ اس دوران سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کافکر ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ کشمیر نیوزسروس(کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میںمنگل کے روز بعد دوپہر ایک بجے کے قریب جنگجوئوں نے نیشنل کانفرنس لیڈر محمد اشرف گھر پر ہیتھ گولہ سے حملہ جو ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں لیڈر کے گھر کے اندر پارلیمانی نشست اننت ناگ کے امیداور جسٹس حسین مسعودی کی صدارت میں آنے والے پارلیمانی انتخاب کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ بلائی تھی جس میںزبردست کھل بلی مچ جانے کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میںافرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا نیشنل کانفرنس لیڈر محمد اشرف بٹ کے گھر اندرآنے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ایک میٹنگ بلائی تھی جس دوران نا معلوم افراد نے ایک ہیتھ گولہ پھینکاتاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے واقعے کے فوراً بعد حملہ آوروں کی تلاش تیز کر دی ہے تاہم بعد میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی۔ ادھر سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں واقعے پر شدید فکر مندی کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اعمر عبد اللہ نے محبوبہ مفتی کا فکر مند ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ترال گرینیڈدھماکہ : اظہار فکر مندی پر عمر عبد اللہ نے محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا آپ کا شکریہ اوراللہ کی مہربانی سے پروگرام اختتام پذیر ہوا تھا اور مسعودی صاحب وغیرہ ایک ساتھی کے گھر میں تھے جب گرینیڈ دھماکہ ہوا۔بد قسمتی سے محمد اشرف اور اْس کے گھروالوں کو کئی برس سے ایسے حملے جھیلنے پڑے ہیں۔اس سے قبل محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں ترال گرینیڈ حملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے تاہم اس بات کو لیکر اطمینان کا اظہار کیا تھا کہ اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ محبوبہ نے سب کی حفاظت کی دعا بھی کی تھی۔واضح رہے کہ جنگجوئوں نے منگل کے روزجنوبی کشمیر کے ترال میں نیشنل کانفرنس کی الیکشن تقریب کے نزدیک گرینیڈ دھماکہ کیا تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ترال میں نیشنل کانفرنس لیڈر کے گھرکے باہر گرنیڈ حملہ ، کوئی نقصان نہیں
انتخابات کے حوالے سے بلائی گئی میٹنگ میں کھلبلی ، حملہ آئوروں کی تلاش تیز