سرینگر۱۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ کانگریس کے سینئرلیڈر غلام نبی آزاد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھاجپا 200برس تک بھی اقتدار میں رہیگی تب بھی کانگریس دفعہ 370کو منسوخ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے جنوبی کشمیر میں چناوی جلسے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر بھاجپا 200برس تک بھی اقتدار میں رہتی ہے کانگریس تب بھی دفعہ 370کو منسوخ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئین ہند میں درج دفعہ370کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔آزادنے بتایا کہ جب تک کانگریس زندہ ہے وہ بھاجپا کے مکروہ منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ کانگریس کے ہوتے ہوئے دفعہ 370کا خاتمہ ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی لوک سبھا انتخابات میں مضبوط منڈیٹ کے ساتھ سامنے آئیگی۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کانگریس پارتی کی شاندار کامیابی کے بعد ریاستی صدر غلام احمد میر اور میں یہاں پر عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔بھاجپا پر برستے ہوئے آزاد کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی طرف سے ’’بیٹی بچا?، بیٹی پڑھا?‘‘ کا نعرہ ڈھکوسلا ہے کیوں کہ ہر روز ملک کی مختلف ریاستوں سے لڑکیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بھاجپا سرکار ہاتھ پے ہاتھ دھری بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار ملک بھر میں خواتین کی حفاظت کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔