سرینگر۱۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ پکھر پورہ میں لوگوں نے محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی فیس کے اضافے کے خلاف زور دار احتجاج کر کے زور دار نعرے بازی کی ہے ۔اس دوران صارفین نے فیس میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی میں معقولایت لانے کا مطالبہ کیا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میںبجلی صارفین نے علاقے میںبجلی فیس کے اجافے کے خلاف زورداراحتجاج کرتے ہوئے پکھر پورہ پلوامہ روڑ پر دھرنا دیا۔اس دوران علاقہ کے سینکڑون صارفین نے پکھر پورہ پلوامہ روڑ پر دھرنا دیکر محکمہ بجلی سب ڈویژن نیوہ پلوامہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بتایا کہ موسم بہتری آنے کے باوجود بھی محکمہ بجلی سب ڈویژن نیوہ پلوامہ صارفین کو شڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ بجلی سپلائی میں بار بار خلل سے علاقہ کے صارفین بے حد پریشان دکھائی دے رہے ہیں علاقہ کے ایک صارف نامی شبیر احمد وانی نے بتایا کہ محکمہ بجلی نے اپنی ناکامیوں کو چھپاتے ہوئے علاقہ پکھر پورہ کے غیریب صارفین کے بجلی فیس میں اچانک اضافہ کیا ہے جو کہ علاقہ کے صارفین کے ساتھ ناانصافی ہے علاقہ کے صارفین نے موجودہ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ میں بجلی کی فراہمی اور بجلی فیس میں نظر ثانی کی اپیل کی ہے ۔
پکھر پورہ میں محکمہ بجلی کے خلاف لوگوں کا احتجاجی دھرنا
بجلی فیس میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کا شاخسانہ