قلم دوات والوں کو جنوبی کشمیر اپنے کرتوتوں کا سبق سکھائے گی : جے اے میر

کہا پی ڈی پی نے اقتدار کے لئے جو کیا لوگ اسے خبردار ہیں

قلم دوات والوں کو جنوبی کشمیر اپنے کرتوتوں کا سبق سکھائے گی : جے اے میر

سرینگر۱۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ جموںکشمیرپردیش کانگریس کے ریاستی صدر اور لوک سبھا پارلیمانی نشست اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ٖڈی پی ) پر وار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی والوں کو جنوبی کشمیر اپنے کرتوتوں کا سبق سکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ پارٹی نے اقتدار کے لئے جو کیا لوگ سے اچھی طرح سے باخبر ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق جموں کشمیر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اور اور لوک سبھا انتخابات اننت ناگ نشت کے امیدوار غلام احمد میر نے جمعہ کو بتایا کہ آنے والے انتخاب میں لوگ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کو اپنے کئے ہوئے کرتوتوں کا سبق سکھائیں گے ۔ میر نے کہا کہ مزکورہ پارٹی نے اقتدار کے لئے جو کچھ کیا اس سب سے لوگ اچھی طرح واقف ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی نے لوگوں کی محنت کو تین سال سے زیادہ وقفے کے دوران ضائع کیا ہے ۔ پردیش کانگریس کے صدر نے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ لوگ پی ڈی پی کو آنے والے انتخاب میں قرار اجواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو وہ دن یاد ہے جب نوجوان کے خلاف طاقت کا ستعمال کیا جس میں درجنوں لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتھو دھو بیٹھے جبکہ ہزاروں کی تعدادمیں نوجوان زخمی ہوئے ۔ جے اے میر نے کہا کہ پی ڈی پی ہی وہ جماعت ہے جس نے بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی فرقہ پرست پارٹیوں کو وزیر اعلیٰ بننے کے لئے وادی کے اندر پہنچایا ۔ میر جنوبی کشمیر کے شانگس علاقے میں ایک بھاری عوامی روڑ شو کے دوران کئی مقامات پر عوامی ریلیوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ جس میں پارٹی کے سینر لیڈران اور ورکران کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے ۔ اس دوران ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کہ ہے کہ پی ڈی پی کی دوغلی پالیسی جھوٹے عدوں کو منہ توڑ جواب دیکر انہیںشکست دیں گے ۔ اننت ناگ لوک سبھا نشست کے امیدور نے اپنی تقریر میں بتایا کہ لوگ اس وقت پی ڈی پی کو شکست دینے کا انتظار کر کے انہیں سبق سکھانے کے موڑ میں نظر آ رہے ہیں ۔ میر نے کہا کہ پی ڈی پی مزکورہ نشست کے انتخابات میں اس لئے دیری کے خواہاں ہے کہ ان کو پتہ ہے کہ انہوں نے لوگوں کے ساتھ کیا کیا جبکہ پورے جنوبی کشمیر میں ان کے خلاف لوگوں میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ اس موقعے پر مقررین نے لوگوں نے جے اے میر کے حق میں ووٹ دیکر انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔ غلام احمد میر نے لوگوں سے پھر ایک بار تاکید کی ہے کہ یہی موقعہ ہے کہ آپ فرقہ پرستوں کو ریاست سے باہر کا راستہ دکھا سکیں ۔ میٹنگ میںپی سی سی نائب صدرحاجی عبد الرشید ڈار ، غلام نبی مونگا ، سابق ممبر اسمبلی گلزار احمد وانی ، بشیر احمد ماگرے ، ونود کول ، غلام محی الدین بٹ ، محمد اقبال میر ، مشتاق پہلگامی ، اور پارٹی کے دیگر لیڈران اور ورکران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.