کنڑول لائن کے آپار پار تجارت کو معطل کرنے کے حوالے سے وضاحت

اسلحہ ، منشیات کی سپلائی اور نقلی نوٹ کے علاوہ دیگر کچھ وجوہات تجارت کے روک میں کار فرما:ایم ایچ اے

کنڑول لائن کے آپار پار تجارت کو معطل کرنے کے حوالے سے وضاحت

سرینگر۱۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کو معطل کرنے کے ایک روز بعد مرکزی وزیر داخلہ نے جمعہ کو اپنے ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ اُس پار سے جموں کشمیر میں اسلحہ کی سپلائی ، منشیات کے علاوہ دیگر کچھ وجوہات تجارت کی معطلی کے وجوہات میں شامل ہیں ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تجارت کی آڑ میں جنگجوئوں تک رقومات پہنچانے اور منشیات اور اسلحہ کے علاوہ نقلی نوٹوں کی کرنسی تجارت کی معطلی کے اہم وجوہات میں شامل ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق مرکزی وزرات داخلہ نے کنٹرول لائن کی آر پار تجارت کی معطلی کے ایک روز بعد جمعہ کو ایک تفصیلی رپوٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اُس پار سے وادی میں ، منشیات ، جنگجوئوں کے لئے اسلحہ اور نقلی کرنسی جیسے وجوہات کی بنا پر تجارت کو معطل کیا گیا ہے ۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ آر پا رتجارت چکاندا باغ اور سلام آباد کاایک اہم پیش رفت کے طور جموں وکشمیرکے تحت سرحدی علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کے لئے اٹھایا گیا تھا جبکہ تیسری پارٹی نے اس اقدام کا غلط فائدہ اٹھا کر بیرون ریاست سے لائے گئے اشیا کو تجارت میں شامل کیا ہے ۔ بیان میں بتایا گیا کہ ان میں ایک مثال یہ بھی ہے کہ کل فورنیا کے بادام کو آر پار تجارت میں شامل کر کے ملک کے بڑے ٹرانسپوٹ نیٹ ورک کی مدد سے دیگر کئی ممالک تک پہنچایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ معروف تاجر اور لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت کے صدر بھی رہ چکے ظہور احمد وٹالی کا چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے ۔ بیان کے مطابق ظہور وٹالی کو اسی تجارت کے ذریعے جنگجوئوں ، علیحد گی پسندوں اور دیگر ملک دشمن افراد کو وادی میں رقومات فراہم کرتا تھا ۔ جہاں ای ڈی نے پہلے ہی اسکی کروڑوں کہ جائیداد کو منسلک کی جبکہ ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے ۔ ایم ایچ اے کی جانب سے تازہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی حوالہ رقومات کے سلسلے میں کئی ماڈول کو بے نقاب کر کے انہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف باضابطہ طور کاروائی شروع کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان میں جولوگ اس میں شامل ہے انکی شناخت کی گئی ہے ، جو اس سارے سسٹم میں رقومات پہنچانے ، جو بعد میں وادی کشمیر میں ملک دشمن عناصر میںتقسیم کئے جاتے تھے ۔ موصولہ بیان میںاس بات کا بھی خلاصہ ہوا ہے کہ کلفور نیا کے بادام کی پاکسانی بلوں پر دئیے گئے جس کے عوض انہیں رقومات فراہم کی جاتی تھی ۔ اس دوران ہوم منسٹری نے بتایا کہ جو اشیاء تجارت میںشامل ہیں اور اس کار وبار کے ساتھ وہ لوگ منسلک ہے وہ جنگجو تنظیم حزب المجاہدین کے قریبی رابطے یا ساتھی ہیں جبکہ کچھ ہندوستانی شہریوں نے پاکستان میں جنگجوئوں کے ساتھ مل کر تجارتی ادارے پاکستان میں کھولے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دیگر کچھ وجوہات بھی کار فرما ہیں جن میں نقلی کرنسی قابل ذکر ہیں ، آر پار تجارت بند کرنے کا موجب بن گیا ہے ۔ خیال رہے کہ وزارات داخلہ نے جمعرات کو گزشتہ کئی سالوں سے جاری آر پار تجات کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ، جس کو عوامی حلقوں جن میں خاص کر سیاسی پارٹیوں نے زبردست مخالفت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.