ایک روزہ ہڑتال کے بعد میںمعمولات بحال

کارو باری اداروں ، دفاترکے علاوہ بازاروں کی رونق لوٹ آئی ، ریل اور انٹرنیٹ خدمات بحال

ایک روزہ ہڑتال کے بعد میںمعمولات بحال

سرینگر۱۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ وادی کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مکمل ہڑتال کے بعد روز مرہ کے حالات تینوں اضلاع میں بحال ہوئے ہیں جس دوران سرینگر ، بڈگام اور گاندبل اضلاع میں صبح سویرے سے ہی بنک ، سرکار و غیر سرکاری دفاتر کے علاوہ بازاروں میں رونق دوبارہ لوٹ آئی جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ کو چلتے دیکھا گیا ہے ۔ ادھر ایک روز کی معطلی کے بعد بارہمولہ بانہال ریل سروس کے ساتھ ساتھ وسطی اور جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا گیا ۔ کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر کے سرینگر پارلیمانی نشست کے لئے پولنگ کے روز مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے ہڑتالی کال کے ایک روز بعد انتخاب والے تینوں اضلاع جن میں بڈگام ، سرینگر اور گاندربل ہے ، میں ایک روزہ سخت ہڑتال کے بعد حالات معمول پر آگئے جس کے نتیجے میں ، بنک سرکاری و غیر سرکاری دفاترکھل جانے کے ساتھ ساتھ بازارو ں میں رونق لوٹ آنے کے علاوہ سڑکوں پر عام ٹرانسپورٹ چلتا رہے ۔ ادھر ریل انتظامیہ نے ایک روز کی ہڑتال کے بعد اپنی سروس جمعہ کے صبح سویرے سے بحال کی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ۔ اس دوران انتظامیہ نے سرینگر ، بڈگام ، اور گاندبل اضلاع کے ساتھ ساتھ ایک روز سے زیادہ وقفے تک انٹرنیٹ کو بحال کیا جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ گاندربل اور بڈگام سے کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے جو اطلاعات فراہم کئے ہیں ان کے مطابق دونوں اظلاع میں تما م کار وباری ادارے بنک اور سکول معمولات کے مطابق کھل گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی بحال ہوا ۔ ادھر سٹی رپوٹر کے مطابق شہر سرینگر میں جمعہ کے صبح سویرے سے دکان ، سرکاری و نجی کار وباری و دفاتر کھلنے کے علاوہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ چلتا رہا ۔ ادھر ریل حکام نے بارہمولہ بانہال ریل سروس کے علاوہ پولنگ والے اضلاع کے علاوہ جنوبی کشمیر میں کم رفتار والی انٹرنیٹ سروس کو بھال کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.