سرینگر۱۹، اپریل ؍کے این ایس ؍ سینئرمزاحمتی قائد میرواعظ عمرفاروق نے بھی لائن آف کنٹرول کے آرپارگزشتہ10برسوں سے چل رہے تجارت کومعطل کئے جانے پرمایوسی کااظہارکیا۔کشمیر نیوزسروس(کے این ایس )کے مطابق حریت کانفرنس(ع)کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپرلکھے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کشمیراورہندوپاک کے حوالے سے اٹل بہاری واجپائی کی سبھی حصولیابیوں کوختم کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ جوکچھ واجپائی نے حاصل کیاتھا،اُس پربریک لگایاجارہاہے ۔انہوں نے کراس ایل ائوسی تجارت کی معطلی کے فیصلے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے لکھاکہ ایسے عجلت پسندانہ اقدامات لوگوں کی قیمت پراُٹھائے جاتے ہیں ۔انہوں نے اس فیصلے کومایوس کن قراردیتے ہوئے یہ اندیشہ ظاہرکیاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کی آواجاہی اورآرپارعوامی روابط پرسوالیہ نشان لگ رہاہے ۔ میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کو کہا کہ کنٹرول لائن کے آر پار تجارت روکنا کشمیری عوام کیلئے بھاری نقصان کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے آپسی رابطے بڑھانے اور رشتوں کو استوار کرنے کے بجائے بھارت کی موجودہ سرکار اس کے برعکس اقدامات کررہی ہے۔میرواعظ نے جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں کہاکہ یہ انتہائی بد قسمتی کی بات ہے کہ لوگوں کے آپسی رابطے بڑھانے کے بجائے ،جو کچھ بھی واجپائی کے وقت میں حاصل کیا گیا تھا، اْس سب کو روکا جارہا ہے۔ایسے اقدامات کشمیری عوام کو بھاری نقصان سے دوچار کرسکتے ہیں۔
تجارتی روابط کی معطلی مایوس کن،واجپائی کی حصولیابیاں ختم
کشمیری عوام کیلئے بھاری نقصان کا باعث ہوگا:میرواعظ عمرفاروق