سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ سرینگر،جموں شاہراہ کئی مقامات پر پتھر گر آنے کے نتیجے میں مسلسل چوتھے روز بھی رہی ہے جس کے نتیجے میں جموں اور وادی میں مقیم مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ کے رامبن ضلع میں انوکھی فال، بیٹری چشمہ اور موکے موڑ پر پسیاں اور پتھر گر آنے کے بعد شاہراہ پر معمول کا ٹریفک متاثر ہوا ۔اس دوران سنیچر کو مسلسل چوتھے روز پہاڑیوں سے پتھر کھسکنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔حکام کے مطابق اس دوران مسلسل چوتھے روز بھی شاہراہ پر کسی جانب سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے بتایا گذشتہ تین روز سے شاہراہ پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر رہی جبکہ آج پہاڑوں سے پتھر کھسکنے کی وجہ سے گاڑیاں نہیں چلیں۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر رامبن ضلع میں انوکھی فال، بیٹری چشمہ اور موکے موڑ پر پہلے پسیاں گر آئی تھیں اور بعد میں پتھر کھسکنے لگے۔حکام نے مذکورہ شاہراہ کو گذشتہ بدھ سے بند رکھا ہے۔
سرینگر جموں شاہراہ مسلسل جوتھے روز ٹریفک کے لئے بند
وادی اور جموں کے مسافر پریشانیون میں مبتلا