جنوبی کشمیر میں چنائوی عمل سے متعلق تیاریاں مکمل: ڈی جی پی

امن کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی

جنوبی کشمیر میں چنائوی عمل سے متعلق تیاریاں مکمل: ڈی جی پی

سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چنائو کو شفاف اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بتایا کہ پولیس اور دیگر فورسز ایجنسیاں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر چنائوی عمل کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔اننت ناگ پارلیمانی نشست پر تین مرحلوں کے دوران چنائوی عمل 23اپریل سے شروع ہونے جارہا ہے، پر ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ پولیس کیساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیاں انتخابات کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز الرٹ ہیں اور تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔دلباغ سنگھ کے مطابق تین مرحلوں پر مشتمل چنائوی عمل کے دوران پولنگ عملہ کی سیکورٹی سے متعلق غیر معمولی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔پولیس اور فورسز ایجنسیوں کی اولین ترجیح یہ رہے کہ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں چنائوی عمل افراتفری سے پاک ماحول میں منعقد ہوں اوراس حوالے سے تمام اقدامات قبل از وقت ہی اُٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں اور شر پسند عناصر کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کی خاطر پولیس اور دیگر فورسز ایجنسیوں کو پہلے ہی الرٹ کیا گیا ہے۔کے این ایس کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ چنائوی عمل کو پرامن ماحول میں منعقد کرانے کے لئے ہر ممکن اقدام اُٹھایا جارہا ہے تاکہ لوگ آزادانہ طور پر اپنے جمہوری حق کا استعمال کرسکے۔ اس سلسلے میں پولنگ مراکز اور عملے کی معقول سیکورٹی سے متعلق غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ حساس اور انتہائی حساس ترین مقامات پر فورسز کے کڑے پہرے عمل میں لائے جائیں گے تاکہ کسی بھی شرپسند عناصر کو پولنگ عمل میں رخنہ ڈالنے کا موقعہ نہ دیا جائے۔ڈی جی پی نے بتایا کہ ’’میں آپ کو پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم افراتفری سے پاک ماحول میں چنائوی عمل کو منعقد کرانے کے لیے زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔ کسی بھی شرپسند کو چنائوی عمل میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ جملہ سیکورٹی ایجنسیاں جنوبی کشمیر میں انتخابات کو منعقد کرانے کے حوالے سے تال میل کے ساتھ کام کررہی ہیں اور اس دوران کسی بھی شرپسند عناصر کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والی عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا اور پولیس اس سلسلے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کو انتخابات منعقد کرانے کے حوالے سے کافی تجربہ حاصل ہے اور پولیس کیساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی ایجنسیاں انتخابات کو پرامن ماحول میں منعقد کرانے کے لیے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔انہوں نے بتایا کہ میں پرامید ہوں کہ تیسرے مرحلے کی پولنگ پرامن ماحول میں اور کامیابی سے اختتام پذیر ہوگی، میری نیک خواہشات میرے ماتحت افسران کے ساتھ ہیں۔ پولیس ماضی میں کٹھن حالات سے گزر چکی ہے اور میں پرامید ہوں کہ جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر ووٹنگ عمل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے اس موقعے پرواضح کردیا کہ چناوی عمل میںرکاوٹ ڈالنے والے یا امن کو درہم برہم کرنیوالوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا اور کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے فورسز کی معقول نفری کو تعینات کیا جائیگا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے کولگام، اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیان علاقوں میں سیکورٹی ایجنسیاں حساس اور حساس ترین پولنگ مراکز کی نشاندہی کرنے میں کام پر لگی ہوئی ہے تاکہ انتخابات کوپرامن طور پر منعقد کرانے کے لیے مضبوط اور ٹھوس طریق کار عمل میں لایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.