سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ کشمیر اکنامک الائنس کے چیرمین محمد یاسین خان قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) کی جانب سے 2روز تک پوچھ تاچھ کے بعدواپس وادی لوٹ آئے ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق کشمیر میں تجارتی انجمنوں کشمیراکنامک الائنس کے چیئر مین محمد یاسین خان سنیچرکوقومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی طرف سے 2روز تک دلی میں واقع ہیڈ کواٹر پر پوچھ تاچھ کے بعد واپس وادی لوٹ آئے ہیں ۔جس پر وادی کے کار باری افراد نے اطمنان کا اظہار کیاہے ۔ خیال رہے خان کو قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) نے مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میںپوچھ تاچھ کیلئے 18اپریل کو اپنے صدر دفتر واقع نئی دلی طلب کیا تھا۔ذرائع نے بتایااس سے قبل ستمبر2017کو بھی خان کو پوچھ تاچھ کیلئے سمن کیا گیا تھا۔اْس وقت خان کی دلی طلبی کیخلاف کشمیر کی تاجر برادری نے احتجاجی ہڑتال کرائی تھی جہاں انہیں اس وقت بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے این ائی اے نے اسی کیس کے سلسلے میں سینئر علیحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کے بیٹے، نسیم گیلانی کو بھی22اپریل کو پوچھ کیلئے طلب کرنے کے حوالے سے گزشتہ دنوں نوٹس جاری کی ہے ۔