یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل:افراد خانہ

علاج کے لئے جیل سے اسپتال منتقل ،مائسمہ میں ہڑتال،میرواعظ پریشان

یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل:افراد خانہ

سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک کے افراد خانہ نے اپنے گھر میںایک پرس کانفرنس بلائی ہے جس میں انہوں نے بتایا محمد یاسین ملک دلی کے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل ہوئے جہاںسے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے پرس کانفرنس میں شامل ملک کی ہمشیرہ نے بتایا انہیں وکیل نے فون کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ادھر سرینگر کے مائسمہ علاقے میں واقعے کے حوالے سے خبر پھلنے کے ساتھ ہی مکمل ہڑتال ہوئی جس دوران دکانیں آناً فاناً بند ہوئے اور سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب ہوا ۔ میرواعظ عمر فاروق نے ملک کے علیل ہونے پر سخت پریشانی کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک دلی کے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل ہوئے ہیں جس دوران انہیں دلی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ واقعے کے حوالے سے مجوس لیڈر کے افراد خانہ جن مین ملک کی ہمشیرہ اور والدہ کے علاوہ دیگر کچھ خواتین نے مائسمہ میں ایک پرس کانفرنس بلا کر میڈیا کو ساری صورت حال کے حوالے سے جانکاری دی ہے پرس کانفرنس میں انہوں نے بتایامحمد یاسین ملک کے وکیل نے انہیں سنیچر کے روزفون کر کے اطلاع دی ہے کہ ملک جیل میں بھوک ہڑتال کے دوران سخت علیل ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں علاج معالجہ کے لئے دلی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔اس دورا ن پرس کانفرنس میں قریبی رشتہ داروں نے بتایا جیل حکام نے وکیل کو بتایا کہ محمد یاسین ملک جیل میںگزشتہ12روز سے بھوک ہڑتال پر ہے جس کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہوئی ہے پرس کانفرنس میںان کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ملک کا مطالبہ ہے کہ انہیں غیر قانونی ریمانڈ پر تہاڑ جیل منتقل کیا ہے ۔انہوں نے بتایا ملک کے وکیل کو سنیچر کے روز محمد یاسین ملک کو ملنا تھا ۔ادھر ملک کے صحت کے حوالے سے مائمسہ اور نذدیکی علاقوں میںمساجد میں نوجوانوں نے اعلان کر کے لوگوں کو دکانیں بند کر نے کی اپیل کی جس کے بعد علاقے میں دکانداروںنے دکانوں کے شٹر گرا کر اپنی دکانین بند کئے ہیں جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہنے کے نتیجے میں علاقے میں آناً فاناً سناٹا چھایاجبکہ لوگوں میں ملک کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش پایا جا رہاہے جبکہ انتظامیہ نے علاقے میں امن و قانون کی صورت حال کو براقرار رکھنے کے لئے فورسز کی اجافی نفری کو تعینات کیا ۔ادھرحریت کانفرنس( ع) کے چیر مین میرواعظ عمر فاروق نے ملک کی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے علیل ہونے اور دلی کے اسپتال میں منتقل کرنے کے حوالے ملی خبر کے بعد سے زبردست پریشانیوں میں مبتلا ہوا جبکہ کسی کو ملک سے ملنے نہیں دیا جاتاہے جس کے حوالے سے مکمل تفصیلات بھی معلوم نہیں ہے ۔میر واعظ نے بتایا ملک کی سلامتی کے حوالے سے ریاستی حکومت زمہدار ہے جنہوں نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بیج دیا ہے ‘‘۔ادھر دہلی کی ایک عدالت نے ملک کو10سے 22اپریل تک قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) کی تحویل میں دیا تھا۔جس دوران ایجنسی نے فنڈنگ کیس جس میں حریت لیڈران اور جنگجوئوں تنظیموںکے فنڈنگ کیس کے معاملے میںانہیں حراستی پوچھ تاچھ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا یاسین ملک کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کے خصوصی عدالت کے جج راکیش سیال کی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں سے ملک کو ایجنسی نے حراست میں لے کر15روز کی ریمانڈ حاصل کی ہے جس کے بعد ملک کومنگل کے روز تہاڑ جیل منتقل کیا ہے خیال رہے محمد یاسین ملک کی لبریشن فرنٹ سیاسی پارٹی کو وزارت داخلہ نے کی جانب سے غیر قانونی قرار دینے کے بعدپابندی عائد کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.