مودی کے ریمارکس کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف: محبوبہ مفتی

مسخ شدہ لاشیں، شاہراہ پر پابندی اور گرفتاریاں کہاں کا ہیلنگ ٹچ

مودی کے ریمارکس کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف: محبوبہ مفتی

سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ ریمارکس پر اپنے ردعمل میں اسے کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان جس میںموصوف نے جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے اور عام شہریوں کے ساتھ ہیلنگ ٹچ پالیسی روا رکھنے کی بات کی تھی، پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کے ریمارکس کشمیریوں کو ذلیل کرنے کے مترادف ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا ہے کہ یہ حیرت کا مقام ہے کہ جنگجووئں کی مسخ شدہ لاشوں اور شاہراہ پر عام شہریوں کی نقل و حمل پر قدغن کو کس طرح ہیلنگ ٹچ کا نام دیا جائے۔پی ڈی صدر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے انٹرویو کے دوران جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کے لیے ’’ہٹنگ ٹچ‘‘ اور عام شہریوں کے لیے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ کی پالیسی سے متعلق بات کی ہے لیکن یہ انتہائی حرانگی کی بات ہے کہ اہل خانہ کو جنگجوئوں کی مسخ شدہ لاشیں بھیجنا ، سرینگر جموں شاہراہ کو عام شہریوں کی نقل و حمل کے لیے بند کردیا اور کشمیریوں کو گرفتار اور ذلیل کرنا کہاں کا ہیلنگ ٹچ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.