جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا: مودی

ہیلنگ ٹچ پالیسی صرف عام شہریوں، پولیس اور فورسز اہلکاروں کے لیے مختص

جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا: مودی

سرینگر۲۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا جبکہ عام شہریوں کے لیے ہیلنگ ٹچ کی پالیسی جاری رکھی جائیگی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا جبکہ عام شہریوں کیلئے ہیلنگ ٹچ کی پالیسی کو جاری و ساری رکھا جائیگا۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے کئے گئے مطالبے جس میں فورسز اہلکاروں کو حاصل افسپا کے تحت خصوصی اختیارات شامل ہیں، میں کمی لانے کی بات کی گئی تھی، پر اپنے ردعمل میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے سختی سے نمٹا جائیگا جبکہ حکومت عام شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ کی پالیسی پر مستقبل میں بھی کام جاری رکھے گی۔مودی نے بتایا کہ جنگجو اور علیحدگی پسند کے ساتھ نرمی نہیں بلکہ سختی سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ جیسی پالیسی صرف جموںو کشمیر کے شہریوں کے لیے مخصوص ہوگی۔نریندر مودی نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ بی جے پی اپنی دیرینہ پالیسی سے منحرف نہیں ہوئی ہے بلکہ موجودہ بھاجپا سرکار سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اصولوں پر چٹان کی طرح قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا سرکار واجپائی کے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے فارمولے پر برابر قائم ہے اوراس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔بھاجپا سرکار اور بھارت ‘ جموں، کشمیر اور لداخ کے عام شہریوں کو ’’مزید ہیلنگ ٹچ‘‘ دینے کو تیار ہے تاہم جہاں تک جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کا تعلق ہے اُن کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ہمیں اس بات کا واضح طور پر احاطہ کرلینا ہوگا کہ ’’ہیلنگ ٹچ‘‘ صرف عام کشمیریوں کے لیے ہیں جبکہ جنگجوئوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔مودی نے بتایا کہ جنگجو اور علیحدگی پسند چاہتے ہیں کہ اُن کے ساتھ نرمی اور مشفقانہ سلوک کیا جائے اور مرکزی حکومت کیساتھ سختی سے پیش آیا جائے، لیکن یہ غلط بات ہے۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق نریندر مودی نے بتایا کہ کشمیر میں مارے جارہے اُن پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو مزید ہیلنگ ٹچ دیا جائیگا جوشادی بیاہ کی تقریبات میں حصہ لینے کی خاطر گھر چلے جاتے ہیں اور اس دوران وہاں مارے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے بچوں نے کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے، انہیں ہیلنگ ٹچ دینے کی ضرورت ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ایسے بچوں کے پاس میں جائوں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کروں لیکن جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کے لیے کسی بھی صورت میں ہیلنگ ٹچ والی پالیسی نہیں ہوگی۔ میں نہیں چاہوں گا کہ جنگجوئوں اور علیحدگی پسندوں کیساتھ مشفقانہ اور رحم دلانہ اپروچ اپنایا جائے بلکہ ان کے ساتھ ہر معاملے میں سختی سے نمٹا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.