قاضی گنڈ میںٹرک آگ سے خاکستر

مختلف قسم کا سامان اور لاکھوں روپے کے نوٹ تباہ

قاضی گنڈ میںٹرک آگ سے خاکستر

قاضی گنڈ۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ پانزتھ علاقے میںسرینگر جموں شاہراہ پرآگ کے ایک پر اسرار واردات میں ایک ٹرک آگ کے شعلوں کی نذرہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود مختلف اقسام کے اشیاء اور برتن کے علاوہ لاکھوں روپے کے نوٹ خاکستر ہوئے ۔اس دوران واقعے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر جان بچانے میں کامیاب ہوئے ۔ادھر پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کرکے واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ پر قاضی گنڈ کے پانزتھ نامی گائوں کی طرف جانے کے دوران سوموار کی صبح ایک ٹرک زیر نمبرJK05A.8795 اچانک آگ نمودار میں ہوئی جس دوران ٹرک میں موجود برتن اور دیگر اشیاء کے علاوہ لاکھوں روپے کے نوٹ مکمل تباہ ہو ے اس دوران گاڑی میں سوار ڈارائیور کنڈکٹربچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ سرینگر۔جموں شاہراہ پر سوموار کو ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں مذکورہ مال بردار گاڑی خاکستر ہوگئی۔عین شاہدین نے بتایا ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی جانیں تو بچ گئیں لیکن گاڑی پوری طرح تباہ ہوکر رہ گئی اور اس میں موجود کرنسی نوٹ بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔پولیس کی جانب سے موصولہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ نے سوموار کے صبح پازتھ کی طرف جاری ایک ٹرک میں آگ نموارا ہونے اور اس میں اشائے کے علاوہ نقدی کی بھاری تعداد کے خاکستر ہونے کے حوالے سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک پارٹی کو علاقے میں روانہ کیا اور ٹرک میں پراسرار آگ کے بارے میں ایک کیس زیر نمبر 66/2019درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ وہ اس بات کی بھی تحقیقات کررہی ہے کہ آخر اتنی تعداد میں کرنسی نوٹ کہاں سے کہاں لے جائے جارہے تھے انہوں نے بتایا اس تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.