الحاق خبر ۔۔۔۔
تواریخی جامعہ مسجد کے مرکزی داخلہ راستوں پر چھاپڑی فروشوں کے ناجائز قبضہ ہٹانے کےلئے مونسپل کمیٹی شوپیان کے اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کرکے مسجد کے احاطے کو مکمل طور خالی کروایا ۔شوپیان سے الحاق کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ تواریخی جامعہ مسجد شوپیان کے مرکزی داخلہ راستوں پر غیر قانونی طور چھاپڑی فروشوں نے قبضہ کرکے نمازیوں کےلئے زبردست مشکلات پیدا کردی تھے ۔نمائندے کے مطابق مسجد انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیول سوسائٹی سے وابستہ کئی ایک انجمنوں نے جامعہ مسجد کے احاطے کو تجارتی مراکز میں تبدیل کرنے پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرکے متعدد بار ضلع انتظامیہ سے جامعہ مسجد کے گردنواح کو چھاپڑی فروشوں سے خالی کرنے کا مطالبہ کیا تاہم نمائندے کے مطابق ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیکر مونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اس حوالے سے ہنگامی بنیادیوں پر کاروائی کرکے انہیں رپورٹ پیش کریں ۔نمائندے کے مطابق مونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے سوموار کے روز فوری کاروائی کرکے جامعہ مسجد شوپیان کے گردنواح کو چھاپڑی فروشوں سے خالی کروایا جسکی مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی اس کاروائی کو بڑے پیمانے پر سراہتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائی جاری رہے گی