سرینگر۲۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لوگوں نے مجھے ماضی میں سپورٹ کیا ، میں پراُمید ہوں کہ آج بھی میرے لوگ مجھے سپورٹ کریں گے۔ انہوںنے بتایا کہ آج اگر چہ مرحوم مفتی سعیدمیرے ساتھ نہیں ہیں تاہم اُن کے چھوڑے ہوئے کارکن میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے منگلوار کو لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا جس دوران ان کے ہمراہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران اور کارکنان شامل تھے۔ محبوبہ مفتی نے پولنگ مرکز کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح لوگوں نے مجھے ماضی میں ووٹ دے کر کامیاب بنایا ، اُسی طرح آج بھی لوگ مجھے ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لوگوں نے ماضی میں بھی میری حمایت کی اور آج بھی حمایت کریں گے۔پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا کہ اگر چہ مرحوم مفتی محمد سعید اس وقت میرے پاس موجود نہیں ہیں تاہم اُن کے چھوڑے ہوئے کارکن میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو اپنا ووٹ دے کر مجھے کامیاب بنائیں گے۔جنوبی کشمیر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کم شرح سے متعلق ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کم ہی کیوں نہ ہو لیکن میں پراُمید ہوں کہ عوام مجھے ہر حال میں کامیاب بنائیں گے۔
لوگوں نے ماضی میں بھی کامیاب بنایا، آج بھی کامیاب بنائیں گے
مرحوم مفتی سعید کے چھوڑے کارکنان میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: محبوبہ مفتی