میدانی و بالائی علاقوں میں سڑکیں زیر آب،موسم میں جمعرات سے تبدیلی کے امکانات:موسمیات
سرینگر۲۴، اپریل ؍کے این ایس ؍ وادی کشمیر میں منگل کی شام سے ہی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی جبکہ وادی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ دوران شب کے زوردار گرج چمک کے نتیجے میں لوگ میں خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوا ۔ادھر مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میںپانی میں اضافہ ہوا۔اس دارن وادی کے باقی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میںبھی اکثر سڑکیں نکاس آب کا انتظام نہ ہونے کے نتیجے میں زیر آب آگئیںجس کے نتیجے میں عوام کو عبور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائر ایکٹرنے بتایا جمعرات سے موسم میں بہتری کے امکانات متوقع۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیرکے بالائی و میدانی علاقوں میں منگل کی شام سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقعہ ہوئی جبکہ بدھ کو پورے دن وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ہے جس کے نتیجے ندی نالوں میں پانی سطح میں زبردست اضافہ ہوا ہے جبکہ جگہ جگہ پیدل چلنے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔اس دوران کئی مقامات پر سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کے نتیجے میں ٹریفک جام بھی ہوا جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ا۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں کے مطابق شہر سرینگر سمیت وادی کے اکثر علاقوںمیں مکمل اور بہتر ڈرینج سسٹم نہ ہونے کے نتیجے میںسڑکیں اور گلی کوچے نکاس آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے زیر آب آگئیں جس کے باعث لوگوں خاص کر راہ گیروںکوسخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ادھر کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے وادی کے مختلف علاقوں سے اطلاع دی ہے کہ منگل کو رات دیر گئے جنوبی کشمیر کے اکثر علاقوں میں اس قدر رات کے دس بجے گرج چمک ہوئی جس کہ لوگ گھروں میں سہم ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر درختوں پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں لوگوں کے دلوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا تاہم کسی بھی علاقے سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں بد ھ کے شام تک بارشوں کا سلسلہ برا برجاری تھا جس کے نتیجے میں دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں میں پانی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بروقت بارشیں ہونے کے نتیجے میں کسانوں میںزبردست خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اس دوران کچھ کسانوں نے بتایا اس وقت سرسو کے فصل کے ساتھ ساتھ مختلف میوہ باغات میں درختوں کے کافی تعداد پھول نکل نے کے ساتھ ساتھ گاس بیج کے لئے بارشوں کی اشد ضرورت تھی انہوں نے بتایا بروقت بارشیں ہر فصل کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ ادھر دو روز کے بارشوں کے بعد کھیت کھلیانوں میں ہر سو ہر یالی ہی ہر یالی نظر آرہی ہے ۔ادھر وادی کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میں بھی بارشوں کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبور مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ مقامی لوگوں نے کے این ایس کو بتایا جگہ جگہ سڑکیں زیر آب آگئیں جہاں لوگوں کو پیدل چلنے میں سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھرمحکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائر ایکٹر نے بتایاآج یعنی جمعرات کی شام سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
وادی میںگزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری
درجہ حرارت میں کمی ،تیز ہوائوں اورگرج چمک سے خوف و دہشت قائم