علاقے میں کہرام ،پولیس اور سیول نتظامیہ بچاؤ کاروائیوں میں مصروف
ڈوڈہ۲۴، اپریل ؍کے این ایس ؍ خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں سواریوں سے بھری ایک منی بس مٹی کے بھاری تودے کے زد میں آئی جس دوران گاڑی میں سوار14افرار بری طرض زخمی ہوئے جہاں بعد میںزخمیوں میں3افراد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں اس دوران علاقے میں واقعے کی اطلاع پھیلنے کے ساتھ ہی علاقے میںکہرام مچ گیا۔ادھر پولیس اور سیول انتظامیہ نے واقعے کی خبر موصول ہونے کے ساتھ ہی بچاو کارروائیوں میں جٹ گئے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں بدھ کے روزایک منی بس گندوہ سے ٹھاٹھری جارہی ایک بس 13سواریا لے کر جا رہی تھی اس دوران ڈوڈہ سے37کلو میٹرکی دورپیاکل کے مقام پر منی بس ایک بھاری بھر کم مٹی کے تودے کے زد میں آئی جس نتیجے میں گاڑی میں سوار13مسافر زخمی ہوئے جن میں 3حادثے کی جگہ سے معمولی دوری پر ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں اس دوران حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ہے ۔ ایس ڈی پی او، گندوہ بھلیسہ، نواز کھانڈے نے کہا کہ ایک منی بس پیاکل کے مقام پر ایک زمینی تودے کی زد میں آگئی۔انہوںنے کہا کہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ادھرحادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔
ڈوڈہ میں دلدوز حادثہ، منی بس مٹی کے تودے کی زد میںآئی
3جاں بحق،11زخمی