چاڈورہ اور ترال میںشرب آب کی شدید قلت

آبادی کو مشکلات کا سامنا ، سپلائی کوبحالی کا مطالبہ

چاڈورہ اور ترال میںشرب آب کی شدید قلت

چاڈورہ، ترال۲۴، اپریل ؍؍ سوگام چاڈورہ اور راتھر محلہ پستونہ ترال میںپینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس دوران دونوں علاقوں کی آبادی نے متعلقہ محکمے سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پینے کے پانی کی کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں چند لوگ اپنے گھروں میں وارٹر موٹرس نصب کر کے ان کے ذریعے ا پنے مکان کے بالائی منزلوں میں پانی کو بڑے ٹینکوں میں اسٹور رکھتے ہے جس کی وجہ سے علاقے کی باقی آبادی پانی سے محروم ہونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا اگر چہ انہوں اس بارے میں متعلقہ محکمہ کو کئی بار آگاہ بھی کیا تاہم وہ کاروائی نہیں ہوئی ہے ہے ادھر جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے راتھر محلہ پستونہ ترال میں ایک محلہ پینے کے پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مقامی لوگون نے کے این ایس کو فون پر بتایا کہ بستی اونچائی پر واقع ہے جس کو پانی کی سپلائی نیچے سے پہنچائی جا رہی ہے جو کم دباو کی وجہ سے یہاں تک نہیں پہنچ پا تا ہے نتیجے کے طور بستی کو تین کلو میٹر دور سے پانی اٹھا کر لانا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا اگر چہ حال ہی مین مزکورہ محلے سے ایک لائن کو بچھایا گیا تاہم اسے کنکنشن فراہن کرنے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے انہوں نے متعلقہ محکمے سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.