29اپریل کوپوچھ تاچھ کے لئے دلی میں پیش ہونے کا حکم
سرینگر۲۴، اپریل ؍کے این ایس ؍ حریت کانفرنس (گ ) کے چیر ین سیدعلی شاہ گیلانی کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ان کے دو بیٹو کے بعد ان کے پوتے کے نام سمن جاری کر کے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے 29اپریل کو دلی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سینئر حریت رہنمااور حریت کانفرنس ( گ) کے چیرمین سید اعلی شاہ گیلانی کو ان کے 2بیٹوں کے بعدبدھ کو ان کے پوتے انیس الاسلام کے نام تازہ سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 29اپریل کو ایجنسی کے نئی دلی میں قائم صدر دفتر پرپوچھ تاچھ کے لئے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔خیال رہے انیس گیلانی کے فرزند نسبتی الطاف احمد شاہ کا بیٹا ہے جبکہ الطاف احمد شاہ سال 2007سے تہار جیل میں ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔واضح رہے کہ این آئی نے اس سے قبل گیلانی کے دو بیٹوں، نسیم گیلانی اور نعیم گیلانی کی پوچھ تاچھ کی ہے۔
گیلانی کے خلافNIAکی کارروائیاں تیز
دو بیٹوں کے بعد پوتے کے نام سمن جاری