مسئلہ کشمیر کے لٹکتے رہنے کے پیچھے بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی اصل وجہ

فوجی قوت کے ذریعے پرامن سیاسی تحریک کو زیر کرنا ناممکن: صحرائی

مسئلہ کشمیر کے لٹکتے رہنے کے پیچھے بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی اصل وجہ

سرینگر۲۵، اپریل  ؍ تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے بجبہاڑہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجو نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ایک تاریخی حقیقت ہے جو گزشتہ 71برسوں سے بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کو موصولہ بیان کے مطابق تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے بجبہاڑہ جھڑپ کے دوران شہید ہوئے مجاہدین کو خراج عقیدت ادا کیا۔انہوں نے شہداء کے تئیں عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی متنازء حثییت ایک تاریخی حقیقت ہے اور گزشتہ71برسوں سے یہ مسئلہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے لٹکا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے جموں کشمیر کے عوام بالخصوص عذاب و عتاب میں مبتلا ہیں اور عوام گزشتہ سات دہائیوں سے تاریخ کے اس دیرینہ اور پرانے متنازء مسئلہ کو عوامی خواہشات کے عین مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں ،مگر بھارت نے فوجی قوت کا استعمال کرکے پُر امن سیاسی تحریک کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔صحرائی نے عوام کے جزبہ حریت کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیش بہا قربانیوں نے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اُجاگر کیا ۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے قوم نے اپنے لخت ہائے جگر پیش کئے اور آج بھی جوانوں کا یہ قافلہ اپنی عزیز زندگیوں کا نزرانہ پیش کررہے ہیں ۔ صحرائی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی و انسانی مسئلہ ہے اور اس مسلے کو اس کے تاریخی پس منظر میں اور عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.