شبیر شاہ کی دختر کو NIAکی سمن ‘پورے ملک کے لئے شرمناک :محبوبہ مفتی

پورااننت ناگ میرا گھر ، معلوم نہیں عمرعبد اللہ کا گھر کہاں ہے ؟

شبیر شاہ کی دختر کو NIAکی سمن ‘پورے ملک کے لئے شرمناک :محبوبہ مفتی

کولگام۲۵، اپریل ؍؍ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار پراین ایس آئی کی جانب سے حریت لیڈر شبیراحمدکی بیٹی کو سمن جاری کرنے اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے حالیہ بیان پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شبیر احمد شاہ کی بیٹی کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے سمن جاری نے کرنے پر کہا کہ یہ پورے ملک کے لئے شرمناک ہے انہوں سابق وزیر اللہ عمر عبد اللہ کی جانب سے بجبہاڑہ میں گزشتہ دنوں کے انتخابات کے دوران کم ووٹنگ ہونے پر عمرپر وار کرتے ہوئے کہا کہ پورا اننت ناگ میرا آبائی گھرہے لیکن مجھے نہیں معلوم عمر عبداللہ کا گھر کہا ںہیَ؟ ۔ محبوبہ مفتی کولگام میں انتخابی ریلی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کر رہی تھی ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سابق پیلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی )کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکارپر وار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے نے میر واعظ عمر فاروق کو نوٹس اورپوچھ تاچھ کے بعدجمو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک کو گرفتاری کے بعدحریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سماء شبیر کو سمن جاری کرنا پورے ملک کے لئے شرمند گی ہے ۔ محبوبہ نے کہا مودی سرکاری بالا کوٹ کا ڈندورا پیٹ کر معصوم کشمیریوں پر ظلم کروا رہی ہے ۔اس دوران ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلی نے عمر عبد اللہ کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے محبوبہ مفتی کے آبائی حلقہ انتخاب میں ووٹنگ کی شرح نہ ہونے کے برابر رہنے پر کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہاپورا اننت ناگ میرا گھر ہے لیکن مجھے معلوم نہیں ہے عمر عبد اللہ کا گھر کہاں ہے ؟۔پی ڈی پی صدر نے کہا انتخابات سے قبل جیت کا دعوی کرنا عمر عبداللہ کی فسٹریشن ہے جبکہ انہیں کولگام ،شوپیان اور پلوامہ کے ووٹران کا خیال نہیں ہے جہاں آنے والے دو ہفتوں میں الگ الگ انتخابات منعقد کئے جائیں گئے ۔انہوں نے پلوامہ میں کسی ملازم کے ریلی میں شرکت کو مستردر کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ بھوکھلاہٹ کے شکار ہوئے ہیں ۔ محبوبہ مفتی جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے میں انتخابی ریلی کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کر رہی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.