الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر 84 کلو میٹر لمبے تواریخی مغل شاہراہ سے مغل روڑ ڈویژن کے افسران نےبرف ہٹانے کاکام رواں ماہ کے اوئل میں ہی شروع کیا گیا تھا جبکہ انجینئرنگ محکمے نے بتایا تھا کہ دبجن سےپیر کی گلی تک شاہراہ کے دونوں اطراف میں 6 سے 13 فٹ تک برف کی موجودگی سے زبردست دشواریاں پیش آرہی ہیں مگر اس چلینج کو قبول کیا گیا۔شوپیان سے الحاق کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ امسال شوپیان سے بفلیاز تک 84 کلو میٹر لمبی شاہراہ کے دونوں اطراف میں واقع پہاڑی علاقہ جات جن میں ہرپورہ ، دبجن ، ززناڑ ، لال گلام ، مغل سرائے اور پیر کی گلی وغیرہ شامل ہے میں زبردست برف بھاری ہوئی تھی اور اطلاع کے مطابق دبجن میں 7 فٹ اور لال گلام ،ززناڑ اور پیر کی گلی میں 8 سے 13 فٹ تک برف کی موجودگی کی اطلاع ہے ۔نمائندےکے مطابق گزشتہ سال موسم کی خرابی کے باعث نومبر کے مہنے میں ہی مغل روڑ کو گاڑیوں کی آمد رفت کےلئے بند کردیا گیا تھا۔ نمائندے نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد امسال مغل شاہراہ کو ایک ماہ قبل ہی کھولنے کی کوششوں میں مصروف عمل تھے اور انہوں نے اس حوالے سے مغل روڑ ڈویژن کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بحال کرنے پر زور دیا ۔ نمائندے نے بتایا کہ رواں ماہ کے اوئل ہی شاہراہ پر مغل روڑ ڈویژن کے افسران نے کام شروع کیا اور پہلے مرحلے پر مزکورہ ڈویژن نےہرپورہ سے سنو کٹر کا استمعال عمل میں لا کر برف ہٹانے کے کام کا آغاز کیا تھا۔ مغل شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر شوپیان ڈاکٹر اویس احمد نے الحاق کو بتایا تھا کہ تواریخی مغل روڑ کو گاڑیوں کے قابل بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور امسال ضلع انتظامیہ ایک ماہ قبل ہی مغل شاہراہ کو کھولنےکا حدف مقرر کیا ہے۔اس دوران گزشتہ روز ایڈشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیان محمد سلیم ملک نے منسلک اداروں کے افسران کے ہمراہ مغل روڑ کا دورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ ایڈشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے الحاق کو بتایا کہ میں نے ٹیم کے ہمراہ مغل روڑ کا دورہ کیا اور زمینی صورت حال یہ ہے کہ دبجن سے پیر کی گلی تک برف ہٹانے کا لام مکمل کیا گیا ہے اور اب شاہراہ کی مکمل طور سے صفائی کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ برف ہٹانے والے ادارے کےلئے یقینی طور پر یہ مشکل کام تھا مگر انہوں نے قابل ستائش کام کیا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ موسم ساز گار رہنے کی صورت میں مغل شاہراہ کو ایک دو دنوں کے اندر اندر کھول دیا جائے گا ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے ان اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مغل روڑ کے چالو ہونے سے نہ صرف شوپیان ضلع میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ سرینگر -جموں قومی شاہراہ کی ناگفتہ بہہ صورتحال کے پیش و نظر مغل روڑ کو متبادل شاہراہ کے بطور استمال کیا جاسکتا ہے ۔
84کلو میٹر لمبے تواریخی مغل روڑ سے برف ہٹانے کا کام مکمل ۔۔۔۔
ایڈشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر شوپیان نے کیامغل روڑ کا دورہ، شاہراہ کو بہت جلد کھول دیا جائےگا ۔۔۔