جموں و کشمیر بینک میں تقرریوں کیلئے آن لائن امتحانوں میں ایک لاکھ سترہ ہزار امیدواروں کی شرکت

جموں و کشمیر بینک میں تقرریوں کیلئے آن لائن امتحانوں میں ایک لاکھ سترہ ہزار امیدواروں کی شرکت

سرینگر / 26اپریل :-جموں و کشمیر بینک میں پروبیشنری آ فیسر( PO) اور بینکنگ ایسو سی ایٹ اسامیوں کیلئے آن لائن امتحانات جو کہ 22اپریل سے جاری تھے آج پہلے مرحلے کیلئے اپنے اختتام کو پہنچے۔ ریاست و بیرون ریاست کے 52 امتحانی مراکز پر منعقد ان آن لائن امتحانوں میں ایک لاکھ سولہ ہزار آٹھ ہزار اکاسی امیدواروں نے شرکت کی ۔ ان امتحانوں کا انعقاد ملک کی ایک سرکردہ اور باوقار نوڈل ایجنسی انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS) کے ذریعے کرایا گیا جسے ایک ماہر ایجنسی ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(TCS) کا اشتراک حاصل تھا۔
37,512 امیدواروں نے POاسامیوں کیلئے درخواستیں دی تھیں جن میں 30,198امیدوار پہلے مرحلے میں 22اپریل کو امتحان میں شریک ہوئے جبکہ24 اپریل سے لیکر 26 اپریل تک ایک لاکھ سات ہزار امیدوار میں سے بینکنگ ایسو سی ایٹ اسامیوں کیلئے 86,683 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ۔
جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور سر پرست اعلیٰ پر ویز احمد جو ان امتحانوں کی نگرانی از خود کر رہے ہیںنے ان امتحانوں کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کی کثیر تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمیں امتحانی مراکز کے انتخاب اور وہاں نصب کمپیوٹر نظام کی بلا خلل رسائی کے عمل کو بغور دیکھنا پڑا جو کسی چلینج سے کم نہ تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ جے کے بینک ٹیم نے اس میں غیر معمولی جرعت اور ہمت سے کام لیکر ان امتحانوں کو بحسن خوبی منعقد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا خاص رکھا گیا کہ امیدواروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں امتحانوں کی شفافیت کا احساس ہو ۔ ان امتحانوں کو احسن طریقے پر منعقد کرانے کیلئے ایک سہ رُخی انتظامی کمیٹی بنائی گئی ہے جسکی نگرانی بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ آر کے چھبر کر رہے تھے ا ور سارے امتحانی نظام کی نگرانی کیلئے بینک کے صدر دفتر اور زونل آفس جموں میں کنٹرول روم بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے جے کے بینک کی جانب سے اُن تمام اداروں، ایجنسیوں اور افراد کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس امتحانوں کو احسن طریقے سے منعقد کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے بینک سٹاف کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افرادی قوت نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا جو انکے لئیکسی چلینج سے کم نہ تھی۔
دریں اثناء امتحان میں شامل امیدواروں نے بھی جے کے بینک کی طرف سے فراہم سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ امتحان منعقد کرانے کیلئے ایک اچھا ماحول اور نظم و ضبط موجود تھا جس کیلئے ہم بینک انتظامیہ کا شکریہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.