کپوارہ کے آنگن واڑی سنٹروں میں غیر معیاری نمک کا بے دریغ استعمال

کپوارہ کے آنگن واڑی سنٹروں میں غیر معیاری نمک کا بے دریغ استعمال

سرینگر۲۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ آنگن واڑی کپوارہ میں غیر معیاری نمک کا استعمال شد و مد سے جاری ہے تاہم محکمہ فوڈ سیفٹی نے متعلقہ افسران پرنمک کے استعمال پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کو معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کپوارہ میں آنگن واڑی سنٹروں میں غیر معیاری نمک بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ سنٹروں پر نہ صرف نمک بلکہ دیگر غیر معیاری اشیاء کا بھی بے دریغ استعمال ہورہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کولکتہ کی جانب سے’’سمزن‘‘ برینڈ کا نمک کو پہلے ہی غیر محفوظ اور غیر معیاری قرار دیا گیا ہے تاہم کپوارہ کے آنگن واڑی سنٹروں میں اس کا استعمال بڑے ڈھٹائی کے ساتھ جاری ہے تاہم محکمہ فوڈ سیفٹی کے اہلکاروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سنٹروں میں استعمال کئے جارہے نمک کو فوری طور پر بند کریں۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نمک کے برینڈ کو ڈائریکٹر سنٹرل فوڈ لیبارٹری کولکتہ کی جانب سے پہلے ہی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔فوڈ سیفٹی کے اہلکاروں نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر معیاری نمک کے استعمال پر فوری پابندی عائد کریں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کپوارہ نے چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر کپوارہ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں ایسے مراکز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں جہاں مذکورہ نمک کو استعمال کیا گیا ہے۔نمک سے متعلق جائزہ رپورٹ میں ماتحت افسران کو بتایا گیا ہے کہ وہ ایسے ڈیلران کی نشاندہی کریں جن سے مذکورہ نمک کو خریدا گیا ہے تاکہ ضابطہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.