اننت ناگ۲۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ بجبہاڑہ علاقے میں کے باگندر محلہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاں بحق کی یاد میں دونوں علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران تمام دکانین، کارباری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہا ۔اس دوران علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پیدل اور نجی گاڑیوں ،موٹر سائیکل پو سوار ہو کر جاں بحق جنگجوئوں کے گھر تعزیت پرسی کے لئے گئے۔ کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے محلہ باگنڈر بجبہاڑہ میں جمعرات کو فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم میںحزب المجادین کے 2مقامی جنگجوئوں صفدر امین بٹ ساکنہ بجبہارہ اور برہان احمد گنائی ساکنہ کولگام حال ،کے پی روڑ اننت ناگ بجبہارہ کی یاد میں اننت ناگ اور بجبہاڑہ کے مضافاتی گائوں دیہات میںجمعہ کو دوسری روز بھی جنگجوئوں کی یاد میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران دونوں علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی۔ادھر ہڑتال کے نتیجے میں تمام دکانیں ،کار باری ادارے ،بنک بند رہے جبکہ سڑکوں سے بھی ٹرانسپورٹ غائب رہا۔اس دوران ہڑتال کے باوجود وادی کے مختلف علاقوں جن میں خاص جنوبی کشمیر کے مختلف گائوں دیہات سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پیدل،موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوںمیں سوار ہو کر جاں بحق جنگجوئوں کے گھر اننت ناگ اور بجہباڑہ پہنچ کر مارے گئے جنگجوئوں کے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ادھر انتظامیہ نے کسی امکانی گڑ بڑ کو روکنے کے لئے دونوں قصبہ جات کے حساس علاقوں میں فورسز اور پولیس اہلکاروں کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔خیال رہے محلہ باگندر بجبہاڑہ میں فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بستی کو محاصرے میں لینے کے بعد طرفین کے درمیان ایک خون ریز جھڑپ شروع ہوئی جس میں 2مقامی حزب جنگجوئوں صفدر امین بٹ ساکنہ بجبہارہ اور برہان احمد گنائی ساکنہ کولگام حال ،کے پی روڑ اننت ناگ بجبہارہ کے باگندر محلے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
بجبہاڑہ اور اننت ناگ میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں مکمل ہڑتال
دونوں علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر،ٹرانسپورٹ ٹھپ